مہاراشٹرا میں 31؍جولائی تک لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہےگا‘ وزایر اعلی اُدھو ٹھاکرے کا اعلان

ممبئی: 29؍جون (عصر حاضر) ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاون کو 31؍جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ مہاراشٹر میں مسلسل بڑھ رہے کووڈ-19 کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو ہی کہا تھا کہ 30 جون کے بعد بھی ریاست میں پابندی جاری رہیں گی۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا تھا کہ 30 جون کے بعد بھی ریاست میں لاک ڈاون کی پابندیاں جاری رہیں گی۔
Easing of Restrictions and Phase-wise opening of Lockdown. (1/3)#MissionBeginAgain pic.twitter.com/AQ4uW1Q9mT
— CMO Maharashtra (@CMOMaharashtra) June 29, 2020
ادھو ٹھاکرے نے پابندیوں میں نرمی دیئے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کا خطرہ اب بھی بنا ہوا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے بعد میں ٹوئٹ کیا، ’کیا 30 جون کے بعد لاک ڈاون ہٹایا جائے گا؟ واضح جواب ’نہیں’ ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ معیشت کو پھر سے پٹری پر لانے کے لئے ان لاک کے عمل کو دھیرے دھیرے نافذ کیا جارہا ہے، جسے ’مشن بگین اگین’ نام دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 30 جون کے بعد پابندیوں میں کچھ نرمی ہوگی، لیکن دھیرے دھیرے نرمی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’ریاست میں مشن بگن اگین کے تحت ان لاک عمل شروع کیا گیا ہے۔ 30 جون کے بعد بھی پابندیاں جاری رہیں گی، لیکن دھیرے دھیرے لوگوں کو زیادہ نرمی دی جائے گی۔
جاری رہیں گی پابندیاں