ریاست و ملک

کووڈ-19؛ مرکزی حکومت نے جاری کی نئی گائڈ لائن‘ کسی بھی سرگرمی کے لیے ایس او پیز پر عمل آوری ناگزیر

نئی دہلی: 28؍دسمبر (عصرحاضر) مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کو لے کر 31 جنوری 2021 تک کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے ۔ وزارت داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق کنٹینٹمنٹ زون کی محتاط طریقہ سے حد بندی جاری رہے گی ۔ اس کے ساتھ ہی ان زون کے اندر مقررہ روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جانا ضروری ہوگا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حالانکہ ایکٹیو اور نئے کورونا معاملات میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے ، لیکن عالمی سطح پر معاملات میں اضافہ اور برطانیہ میں پائے گئے وائرس کے نئے اسٹرین کو دھیان میں رکھتے ہوئے نگرانی ، روک تھام اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرگرمی کیلئے اس کیلئے جاری ایس او پیز میں دی گئی ہدایات پر عمل ضروری ہے ۔

بتادیں کہ ملک میں کورونا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 98 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے، فعال کیسز میں مستقل کمی کے باعث اس کی شرح کم ہوکر تین فیصد سے نیچے آگئی ہے ۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20021 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کوروناوائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ سات ہزار ہو چکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 21131 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 97.82 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 95.83 فیصد ہے ۔
فعال کیسز کی تعداد 1389 سے گھٹ کر 2.77 لاکھ رہ گئی اور یہ شرح 2.72 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں ملک میں 279 کورونا مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،47،901 ہوگئی ہے اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×