ریاست و ملک
لاک ڈاؤن سے متعلق مرکزی وزارتِ داخلہ کا نیا بیان
نئی دہلی: 27؍اکتوبر (عصر حاضر) ملک بھر میں کنٹینمنٹ زونس میں نافذ لاک ڈاون سے متعلق مرکزی وزارت داخلہ کا نیا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وزراتِ داخلہ کے مطابق 30 نومبر تک کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون پر سختی جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ ریاست کے اندر اور باہر گاڑیوں پر کسی طرح کی پابندی نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی سامان یا افراد کو سفر کرنے کے لئے کسی طرح کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
کچھ وقت پہلے تک ملک میں کورونا وائرس بے قابو نظر آ رہا تھا۔ ہر دن معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ حالانکہ، ستمبر کے تیسرے ہفتے کے بعد سے معاملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 26 اکتوبر کو ہندوستان میں کورونا وائرس کے 79,11,104 معاملے تھے، جن میں سے ایکٹیو کیس کی تعداد 6,55,935 تھی۔ ریکوری ریٹ کو دیکھا جائے تو کل متاثرین میں 90.18 لوگ ٹھیک ہوچکے تھے۔ حالانکہ سب سے زیادہ اموات کے لحاظ سے ہندوستان امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرا ملک ہے۔ ورلڈو میٹر کے مطابق، ہندوستان میں منگل کی صبح 10.53 بجے تک اموات کا اعدادوشمار 1,19,535 تھا، جبکہ کل متاثرین کی تعداد 79,46,429 پر پہنچ گئی تھی۔
محکمہ صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے بتایا کہ گزشتہ پانچ ہفتوں سے مسلسل کورونا وائرس کے اوسط معاملوں میں گراوٹ آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کا ریکوری ریٹ 60.62 فیصد ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہونا اچھی علامت کی نشانی ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران راجیش بھوشن نے بتایا کہ گزشتہ 2 گھنٹوں میں اموات کے نئے 58 فیصدی معاملے مہاراشٹر، مغربی بنگال، دہلی، چھتیس گڑھ اور کرناٹک میں ہی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیوہار کے سبب کیرلا، مغربی بنگال، مہاراشٹر، کرناٹک اور دہلی میں معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے 10 لاکھ تک ریکوری پہنچانے میں ہمیں 57 دن کا وقت لگا تھا، لیکن حال ہی میں ہوئی 10 لاکھ نئی ریکوری صرف 13 دنوں میں پوری ہوگئیں۔