عبادت گاہوں شاپنگ مالس ہوٹلس اور دفاتر کے لیے مرکزی وزارتِ داخلہ نے جاری کی نئی ہدایات
نئی دہلی: 12؍جون (عصر حاضر) ان لاؤک 1 میں مرکزی حکومت کی جانب سے عبادت گاہوں‘ شاپنگ مالس ہوٹل اور دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم آج مرکزی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ایک بار پهر نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں‘ جس کے تحت فیس ماسک ، ہینڈ واش یا سینیٹائزر کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تھوکنے پر پوری طرح سے پابندی ہے ۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کے دفتر آنے کے سلسلہ میں گائیڈ لائن جاری کی تھی ۔ سرکاری دفاتر میں کورونا مثبت معاملات مسلسل بڑھنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا تھا ۔
مذہبی مقامات کیلئے گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے حکومت نے کہا ہے کہ ہم ان لاک ون کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ہمیں کووڈ 19 سے بچاو کیلئے اپنے رویہ میں کچھ چیزوں کو شامل کرنا چاہئے ۔ جیسے چہرہ کو چھپانے کیلئے فیس ماسک کا استعمال ، سماجی دوری پر عمل کرنا اور صابن و سینیٹائزر سے ہاتھ دھونا وغیرہ ۔
مذہبی مقامات پر لوگوں کو ماننے ہوں گے یہ ضابطے
جوتا یا چپل کو اپنی گاڑی میں یا باہر ہی نکالنا ہوگا ۔
سماجی دوری کے ضابطے کے مطابق ہی بیٹھنا ہوگا ۔
مورتی ، دیو مجسمہ اور کتابوں کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
گروپ میں بھکتی گیت گانے سے گریز کرنا ہوگا ۔
اگر کسی افسر یا ملازم کا گھر کنٹینمنٹ زون میں ہے ، تو انہیں اپنے افسران اور دفتر کو اس کی جانکاری دینی ہوگی اور گھر سے ہی کام کرنا ہوگا ۔
اگر اسٹاف یا ڈرائیور کنٹینمنٹ زون میں رہ رہے ہیں ، تو انہیں ڈرائیو کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
ڈرائیوروں کو سماجی دوری سمیت دیگر ضابطے پر عمل کرنا ہوگا ۔
فرنٹ لائن ورک سے گریز کیا جائے اور زیادہ رسک والے ملازمین سماجی دوری سمیت خاص احتیاط برتیں ۔
اضافی لوگوں کو دفتر نہ بلایا جائے اور جو لوگ آتے ہیں ، ان کا مقامی پاس جاری کیا جائے اور ان کی اسکریننگ کی جائے ۔
آفس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ہی میٹنگ کی جائے ۔
ویلیٹ پارکنگ ۔
لفٹ میں ایک مرتبہ میں محدود لوگ جائیں ۔
تھوڑی تھوڑی دیر میں یا جب بھی واش روم جائیں تو ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوئیں ۔
سامانوں کی سپلائی کے وقت خاص احتیاط برتیں ۔
دکان ، اسٹال یا کیفیٹیریا میں سماجی دوری کے ضابطہ پر عمل کریں ۔
کیفیٹیریا میں سماجی دوری کے حساب سے ہی بیٹھنے کا بندوبست کیا جائے ۔
دکان ، اسٹال یا کیفیٹیریا کے ملازمین اور ویٹروں کیلئے منہ اور ناک کو ڈھکنا لازمی ہوگا ۔
کیفیٹیریا ، کینٹین ، ڈائننگ ہال اور کچن میں بھی سماجی دوری کے ضابطے پر عمل کرنا ہوگا ۔
فرنٹ لائن ورک سے گریز کیا جائے اور زیادہ رسک والے ملازمین سماجی دوری سمیت خاص احتیاط برتیں ۔
ویلیٹ پارکنگ ۔
دکان ، اسٹال یا کیفیٹیریا میں سماجی دوری کے ضابطہ پر عمل کریں ۔
سامانوں کی سپلائی اور ڈیلیوری کے وقت خاص احتیاط برتیں ۔
مالس میں سماجی دوری کے ضابطے پر عمل کرنے کیلئے انتظامیہ اضافی لوگوں کو تعینات کرے ۔
مالس کے اسٹاف اور ہوم ڈیلیوری کرنے والے ملازمین کی تھرمل اسکریننگ کی جائے ۔
مالس کے اندر دکانداروں کو سماجی دوری اور صارفین کی تعداد سے متعلق گائیڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا ۔
ایک وقت میں محدود لوگ ہی لفٹ کا استعمال کریں ۔ کم سے کم ایک دوسرے شخص کے درمیان ایک قدم کی دوری ہو ۔
فوڈ کورٹ اور ریستوراں سختی سے ضابطے پر عمل کریں ۔
فی الحال سنیمال ہال اور گیمنگ ایریا بند رہے گا ۔