ریاست و ملک

مولانا سجاد نعمانی کے بڑے بھائی مولانا عتیق الرحمن سنبھلیؒ انتقال فرماگئے

لکھنؤ: 23؍جنوری (عصرحاضر) صاحبِ قلم بزرگ عالمِ دین متعدد کتابوں کے مصنف مفسر قرآن مولانا عتیق الرحمن سنبھلیؒ ابھی 95 سال کی عمر میں انتقال فرماگئے۔ مولانا سنبھلیؒ خانوادہ نعمانی کے سرپرست، حضرت مولانا منظور نعمانی صاحب کے بڑے صاحبزادے، اور مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب کے برادر کبیر تھے۔ مولانا سنبھلی کئی کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کا مؤقر ماہنامہ الفرقان کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ مولانا سجاد نعمانی نے اپنے بڑے بھائی کے انتقال پر ٹویٹ کرکے اطلاع دیتے ہوئے تمام خواتین و حضرات سے دعاء مغفرت کی درخواست کی ہے۔

مولانا نجیب قاسمی سنبھلی نے اپنے پیغام کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ ہندوستان کی عظیم علمی شخصیت حضرت مولانا عتیق الرحمن نعمانی سنبھلی (فاضل دارالعلوم دیوبند) کا آج بروز اتوار (23-01-2022) دہلی میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ کل بروز پیر بعد نماز ظہر (2:30PM) مدرسہ مدینہ العلوم، انجمن معاون الاسلام، سنبھل میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ موصوف حضرت مولانا منظور نعمانی رحمۃ اللہ کے بڑے صاحبزادے یعنی حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی صاحب کے بڑے بھائی ہیں۔ موصوف کی عمر تقریباً 92 سال رہی۔ حضرت مولانا عتیق الرحمن سنبھلی بہترین قلمکار تھے۔ ان کی بعض کتابیں بے حد مقبول ہوئیں۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر ہزاروں مضامین تحریر کئے۔ ایک عرصہ تک ماہنامہ ”الفرقان“ کے ایڈیٹر رہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کا باغیچہ بنائے اور انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing