افکار عالم

ماسکو: چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد ’’مسجد محمد’’ کا افتتاح

روس: 24؍اگسٹ (ذرائع) برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کے مرکزی علاقے چیچنیا میں انتظامیہ نے ایک مسجد بنام ’’مسجد محمد،، کا افتتاح کیا، جسے یورپ کی سب سے بڑی مسجد کہا جارہا ہے۔
مسجد کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیرملکی حکام نے شرکت کی۔
سفید ماربل سے بنی اس خوبصورت مسجد کا نام حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے اور اس میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔
چیچن انتظامیہ اس مسجد کو یورپ میں ‘سب سے بڑی اور سب سے خوبصورت’ مسجد قرار دے رہی ہے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں  چیچن سربراہ رمضان کیدرو کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اپنے ڈیزائن میں منفرد اور اپنے سائز اور خوبصورتی میں شاہانہ ہے’۔
خیال رہے کہ یہ مسجد چیچنیا میں شہالی کے علاقے میں قائم کی گئی ہے، جو دارالحکومت گرونزے کے باہر 54ہزار لوگوں پر مشتمل علاقہ ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد کے صحن میں پھولوں اور فاؤنٹینز کو لگایا گیا ہے اور اس جگہ پر اضافی 70 ہزار نمازی آسکتے ہیں۔
ادھر مشرق وسطیٰ کے ایک اخبار دی نیشنل کے مطابق اس 9ہزار 7سو اسکوائر میٹر پر موجود اس مسجد کو ایک ازبک آرکیٹک نے ڈیزائن کیا۔
اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں سینئر حکام نے شرکت کی جس میں کویتی امیری دیوان کے مشیر اور چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک چیئرٹ ایبل آرگنائزیشن (آئی آئی او سی) ڈاکٹر عبداللہ الماتوق بھی موجود تھے۔
رمضان کیدرو کی بات کی جائے تو انہیں 2007 میں مسلم اکثریتی علاقے میں حکمرانی کے لیے مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ چیچنیا میں اسلام کی بحالی اور مساجد کی تعمیر میں مصروف ہیں۔
2008 میں انہوں نے گرونزے میں 10 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی مسجد ‘چیچنیا کا دل’ کا افتتاح کیا تھا۔

بشکریہ: بی بی سی اور ڈان نیوز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×