اسلامیات

نیاسال منانےوالوں کےنام… ایک پیغام!

۳۱؍دسمبر کی یہ رات ایک ایسی رات ہےجوکسی ویلنٹائن ڈےسےکم نہیں،اس رات میں شائدہی کوئی ایساگناہ بچتا ہو، جواس رات میں نہ ہوتاہو،بلکہ کچھ لوگ  گناہوں کی شروعات آج ہی سےمبارک رات سمجھ کر کرتےہیں،اس رات میں کچھ لوگ پہلی بارشراب کو منھ سے لگاتےہیں،جسم فروشی وزناکےدربار سجاکربےحیائی آوارگی وفحاشی کوفروغ دیتےہیں،بھولی بھالی لڑکیوں کو happy new yeae بتاکر ان کی عزتوں کےساتھ کھلواڑکرتےہیں،پٹاخہ، سنیمابینی، جوّا بازی،ناچ گانےکابازارگرم رہتاہے،یہ وہ رات ہے جس میں ہروہ برےکام کئےجاتےہیں جسے اسلام نےحرام قراردیاہے Happy new year  کےنام پربڑی بڑی پارٹیاں اور جگہ جگہ پروگرام منعقد کرکے فضول خرچی کی جاتی ہے،حلانکہ یہی مال یہی پیسہ لوگوں کی فلاح وبہبودی کےلئےکرسکتےہیں،انسانی حقوق کے ٹھیکیداربننےوالی دنیاکی تنظیمیں بھی اس موقع پرچشم پوشی سےکام لیتی ہے، مگرظاہرہےکہ وہ اس وقت ہمارےمخاطب نہیں ہیں، لیکن ہم مسلمانوں کواس موقع پرکیاکرناچاہئیے،ایسےمواقع کےلئےقرآن کریم مین سورہ الفرقان میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشادہے "ترجمہ:اللہ کےبندےوہ ہیں جوناحق کاموں میں شامل نہیں ہوتے یعنی جہاں ناحق وناجائزکام ہورہےہوں اللہ تعالیٰ کےنیک بندےاس میں شامل نہیں ہوتے، اورجب کسی لغوچیزکےپاس سےگزرتےہیں تووقارکےساتھ گزرجاتےہیں یعنی لغوبےہودہ کاموں میں شریک نہیں ہوتے بلکہ براکام کوبراسمجھتےہوئےوقارکےساتھ وہاں سےگزرجاتےہیں”  چنانچہ امت مسلمہ کااتفاق ہےکہ یہ ساراعمل صرف اورصرف غیروں کاطریقہ ہے ایسی جگہوں پرخودبھی اوردوست واحباب رشتہ داروں کوبھی حتی الامکان جانےسےمنع فرمائیں،ایسی تقریب کاانعقاد نہ کریں اورنہ ہی ایسی تقریبات میں جائیں،بلکہ جولوگ ایسی تقریب کاانعقاد کرتےہیں،ان سےمیری عاجزانہ درخواست ہے کہ یہی پیسہ یہی مال غریب،مسکین، بیواؤں، و نادرطلبۃ پرخرچ کرنےکی کوشش کریں، ابھی سردی کاموسم ہے ٹھنڈی سےبچنےکےلئے سوئٹر،کمبل،رومال وغیرہ تقسیم کریں،حدیث پاک کامفہوم ہے کہ "مسکین اوربیوہ عورت کی مددکرنےوالا اللہ تعالیٰ کےراستےمیں جہادکرنےوالےکی طرح ہے(بخاری،مسلم)” اسی طرح ایک دوسری حدیث میں ہے کہ "جوشخص کسی مسلمان کوضرورت کےوقت کپڑاپہنائےگا،اللہ تعالیٰ اس کوجنت کےسبزلباس پہنائےگا،اور جو شخص کسی مسلمان کوبھوک کی حالت میں کچھ کھلائےگا،اللہ تعالیٰ اس کوجنت کاپھل کھلائےگا، جوشخص کسی مسلمان کوپیاس کی حالت میں پانی پلائےگا،اللہ تعالیٰ اس کوجنت کی ایسی شراب پلائےگا،جس پرمہرلگی ہوئی ہوگی(ابوداؤد،وترمذی)”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×