
آپ محفوظ تو سب محفوظ
گذشتہ دودن سے واٹس ایپ فیس بوک ودیگر ذرائع سے تقریبا تمام ہی گروپ اور پرسنل پر یہ خبر موصول ہوی اور ہورہی ہے کہ واٹس ایپ کے مالکین نے فیس بوک والوں سے گٹھ بندھن کرکے پرائویسی یعنی حفاظتی ورازداری معاہدہ کو ختم کرنے والے ہیں اور اب آپ کے واٹس ایپ سے ارسال وترسیل شدہ ڈاٹاتصاویر تحاریر آڈیو ویڈیو وغیرہ محفوظ نہیں رہیں گے اور آپ پر کڑی نگرانی کی جاسکتی ہے اورطرح طرح کی جکڑ بندیاں اور پابندیاں آپ کو گھیر سکتی ہیں لہذاآپ واٹس کو ڈیلیٹ کرکے ٹیلی گرام یا بپ ودیگر ایپس استعمال کرنا شروع کردیں
بہرکیف واٹس کے مقابلہ میں اب ہم لوگ یعنی ہم مسلمان ترکی کا تیارکردہ ایپ bip انسٹال کرچکے ہیں بلکہ ایک رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹہ میں پانچ کروڑ تیس لاکھ لوگوں نے اس کو استعمال کرنا شروع بھی کردیا ہے بشمول بعض اکابرعلماء خودتبصرہ نگار بھی اس کو انسٹال کرچکا ہے
لیکن
کیا آپ بالیقین یہ کہ سکتے ہیں کہ اب آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے یا آئندہ رہے گا ؟
کیاآپ نے اس ایپ کو پلے اسٹور کی مدد کے بغیر ہی انسٹال کرلیا جس کو کارگر بنانے کے لےء ہی آپ کی نجی تفصیلات معلوم کرلی جاتی ہیں ؟
کیا بپ کے ذریعہ آپ کسی کی دل آزاری والے پوسٹ ارسال کریں تو آپ کی گرفت نہیں ہوگی ؟
کیا آپ غیر اسلامی وغیرشرعی اور غیر اخلاقی حرکت کرلیں تو بھی آپ سے باز پرس نہیں ہوگی ؟
بہت سارے سوال ہیں جو کھڑے ہوسکتے ہیں
تو پھر الزام واٹس ایپ ہی کو کیوں ؟
ہم بس یہ تبصرہ کرنا چاہتے ہیں کہ
اولا آپ اپنی حدسے بڑھ کر کوی ایسی پوسٹ ہی نہ کریں جو عنداللہ اور قانون کی نظر میں قابل گرفت ہوتو آپ واٹس ایپ میں بھی محفوظ ہیں
ثانیا
جذبات میں آکر اندھادھن کسی اور ایپ کو استعمال کرکے اپنے آپ کو عقلمند یا محفوظ سمجھنے کی غلطی ہرگز نہ کریں
ثالثا
اگر بپ کا استعمال کربھی لیں تو یہ سمجھنا کہ یہ ایک ترک بھای کا بنایا ہوا ہے ہم اس کو استعمال کریں اور اسی کو زیادہ پرمووٹ کریں تو اس طرح کی حماقت بھی میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے اپنے ملک کے اعتباربیوقوفی سے کم نہیں چونکہ اس طرح کے طریقہ کار سے بھی فرقہ پرستی بڑھ کر گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہونچ سکتا ہے جو موجودہ حالات کے اعتبار سے قطعا مناسب نہیں لگتا ہے
اے کاش کہ ہم دوسروں سے اپنے آپ کی حفاظت کاسرٹیفکٹ مانگنے کے بجاےخود اپنے آپ کو محتاط اور محفوظ کرلیتے
قصہ مختصر
آپ کبھی بھی کہیں بھی کسی بھی ایپ میں اپنے آپ کو محفوظ نہ سمجھیں
فااعتبروا یااولی الابصار