احوال وطن

کانگریس کے صدراتی انتخاب میں ملیکارجن کھرگے کی بھاری اکثریت سے جیت‘ 26؍اکتوبر کو عہدہ سنبھالیں گے

نئی دہلی: 19؍اکتوبر (پریس ریلیز) ملک کی قدیم ترین سیاسی جماعت نے اپنے مضبوط جمہوری نظام کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے صدر کا انتخاب کر لیا ہے۔ آج ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے بعد جاری کئے گئے نتیجہ کے مطابق صدارتی امیدوار ملکارجن کھڑگے نے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ انہیں دوسرے صدارتی امیدوار ششی تھرور نے جیت کی مبارک باد پیش کی۔ کانگریس کے 80 سالہ لیڈر ملکارجن کھڑگے نے انتخاب کے دوران 7897 ووٹ حاصل کئے، جبکہ دوسرے امیدوار ششی تھرور کو 1072 ووٹ ہی حاصل ہو ئے۔ صدارتی انتخاب کے دوران کل 9385 ووٹ ڈالے گئے گئے، جن میں سے 416 ووٹوں کو منسوخ قرار دیا گیا۔
کھرگے کو کامیابی پر لگاتار مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ رندیپ سرجے والا نے ایک بیان دیا ہے جس میں کہا ہے کہ نومنتخب کاگنریس صدر ملکارجن کھڑگے 26 اکتوبر کو اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب گاندھی خاندان کا کوئی رکن صدارتی عہدے تک نہیں پہنچا۔ اس سے پہلے سیتارام کیسری ایسے صدر تھے جو گاندھی خاندان سے نہیں تھے۔ کانگریس کے صدر دفتر پر کھڑگے کی جیت کا جشن شروع ہو چکا ہے اور ان کے حامی ڈھول کی تھاپ پر جشن منا رہے ہیں۔
دریں اثنا، ششی تھرور نے ملکارجن کھڑگے کو جیت کی مبارک باد پیش کی اور کہا ’’یہ کافی احترام اور اہم ذمہ داری کا عہدہ ہے۔ میں کھڑگے جی کو ان کی جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘ ملکارجن کھڑگے کو اس کے علاوہ دیگر پارٹی لیدران نے بھی مبارک باد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×