ریاست و ملک

مہاراشٹرا کے بلہارشاہ ریلوے اسٹیشن پر بڑا حادثہ‘ فٹ اوور برج گرنے سے 20؍زخمی‘ 8 کی حالت نازک

چندر پور: 27؍نومبر (عصرحاضر) مہاراشٹر کے چندر پور میں بلارشاہ ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ریلوے فٹ اوور برج کا ایک حصہ گر گیا ہے۔ اس حادثہ میں 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تقریباً 8 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔
حادثے کے حوالے سے سینٹرل ریلوے کے سی پی آر او شیواجی سوتار کا بیان سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق، ناگپور ڈویژن کے بلہارشاہ میں آج شام تقریباً 5 بجے فٹ اوور برج کے پری کاسٹ سلیب کا کچھ حصہ گر گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ سی پی آر او کے مطابق، شدید زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لیے 50،000 روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو جلد صحت یابی کے لیے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کرکے بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔معلومات کے مطابق پُل کی اونچائی تقریباً 60 فٹ تھی۔ یعنی اس پر چلنے والے اتنی بلندی سے گرے۔ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر قاضی پیٹ پونے ایکسپریس میں چڑھنے کے لیے پلیٹ فارم نمبر ایک سے پلیٹ فارم نمبر چار کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران پُل کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing