• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

علم کی طلب پیدا کریں

از: مولانا محمد عبد الحمید السائح قاسمی ناظم مدرسہ معاذ بن جبل بودھن

Asrehazir by Asrehazir
جون 23, 2020
in اسلامیات
0
18
SHARES
856
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
علمِ دین کو حاصل کرنے کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ علم خدا کا نُور ہے۔  علم سے خدا کی پہچان نصیب ہوتی ہے۔  علم سے حلال حرام کی تمیز ہوتی ہے۔ علم سے خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ علم عبادت سے ہزار درجہ افضل ہے۔ علم تمام خوبیوں کا مجموعہ ہے۔ علم کی لذّت مل جانے کے بعد دنیا کی ہر دولت سے انسان بےنیاز ہوجاتا ہے۔ علم کے لئے اُٹھنے والے قدم جنت کی طرف لے جاتے ہیں ۔  علم حاصل کرنے کے لئے گھر سے نکلنے پر "جِہَاد” کا ثواب ہے۔ اس راستے میں مرنے  والے کو "شہادت” کا مقام ہے۔  علم حاصل کرنے میں کامیابی پر "غازی” کا درجہ ہے۔ علم کےلئے بھوک پیاس برداشت کرنے پر "روزہ” کا اَجَر ہے۔   طالبِ علم کے پیروں کے نیچے فرشتے اپنے پاکیزہ پَر بچھاتے ہیں۔  حضور ﷺ نے فرمایا: عُلماء انبیاء کے وارث ہیں۔یہ بھی فرمایا کہ علمِ دین حاصل کرنے کےلئے آنے والوں کے ساتھ "حُسنِ سُلوک” کرنے کی میری وصیت قبول کرو۔  قرآن و حدیث کا علم حاصل کرنے پر بیشمار فضیلتیں آئی ہیں۔  لیکن قیامت سے پہلے علم اُٹھ جائے گا۔ جس کے آثار اب ہم کو نظر آرہے ہیں۔  علماء کرام دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں۔مگر  نئ نَسَل کی اکثریت کو علم حاصل کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔  تھوڑی بہت امتحان دینے کے لئے محنت ہوتی تھی، اب اس کی بھی فکر نہیں رہی۔   اس لئے علماء کے ساتھ علم بھی رخصت ہو رہاہے۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ لاک ڈاؤن کے عرصے میں تین چار مہینے سے دینی مدرسے مکمل طور پر بند ہیں۔ ہر جگہ معلمین خالی ہیں۔ علماء فارغ ہیں۔ طلبہ کو کوئی کام نہیں ہے۔ لیکن کوئی ایک طالبِ علم بھی ایسا نہیں معلوم ہوا، جو اپنے قریب کے کسی عالم،حافظ سے یہ درخواست کیا ہو کہ آپ میرا قرآن سُنیئے، یا مُجھ اکیلے کو چُھٹّیوں میں کوئی کتاب پڑھایئے،(اِلّاماشاءاللہ) ایسا کوئی ہوگا بھی۔۔۔جیساکہ فلسطین میں دو بچّے رمضان کے صرف ایک مہینے میں قرآنِ مجید حفظ کرلیے۔   پہلے زمانے میں علم حاصل کرنے کا بےانتہا شوق تھا۔ غیر معمولی قُربانیوں سے پہلے کے لوگ علم حاصل کئے۔ امام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ کو جیل میں ڈالنے پر اُن کے شاگرد نے بادشاہ کے سامنے اس شرط پر رونا بند کیا کہ میرے سبق کا نقصان ہورہاہے۔لھذا یا تو میرے استاد کو رہا کرو،یاپھر مجھے بھی استاد کے ساتھ جیل میں ڈال دو۔۔  امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ گھر پر نظر بند تھے، لیکن اندلس سے بغداد صرف ان کے خاطر سفر کرکے آنے والے طالبِ علم نے دو سال تک بِھکاری کے لباس میں جاکر اُن سے علمِ حدیث حاصل کرکے امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کا سب سے بڑا شاگرد بنا۔    شیخُ الائمہ سرخسی رحمۃ اللہ علیہ کنویں میں "قید” کردیے گئے۔پھر بھی اُن کے باذوق شاگردوں کی جماعت نے التجاء کی کہ ہم کو کچھ پڑھائیں، کُنویں میں بیٹھ کر شاگردوں کو جو کچھ "مُنہ زُبانی ” پڑھایا، وہ آج اَسّی جلدوں کی کتاب "اَلمَبسُوط” بن گئ۔ امام شعبہ ؒ نے چار سو تابعین سے علمِ حدیث حاصل کیا۔  امام ذھبی ؒ نے علم سیکھنے کے لئے سات سال تک مسلسل سفر کیا۔ حافظ عبداللہ اصفھانی ؒ نے ایک سو بیس شہروں کو جاکر علم حاصل کیا، امام ابوحاتم رازی نے علم حاصل کرنے کے لئے تقریباً پندرہ ہزار کلومیٹر کا پیدل سفر کیا۔ امام ابوالقاسم طبرانی ؒ نے تینتیس سال تک ایک ہزار اُستادوں سے علمِ حدیث حاصل کیا۔    امام احمد بن حنبل ؒ پڑھنے کے زمانے میں ناڑے ہاتھ سے سیکر بیچتے اور اپنی ضروریات پوری کرتے تھے، طلبِ علم کے اَیّام میں انھوں نے جیب خرچ کےلئے اُونٹوں پر سامان چڑھانے اُتارنے کی بھی مزدوری کی،   امام طبرانی ؒ کے پاس بستر خریدنے کی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے تیس سال تک صرف چٹائی پر سو کر علمِ حدیث حاصل کیے۔
  مولانا شاہ عبد القادر رائے پوری پڑھنے کے زمانے میں  سخت سردی میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے مسجد کی جائے نماز میں لپٹ کر سوتے تھے۔ کئی لوگ بغیر استاد کے اپنے شوق سے حافظِ قرآن بنے، مولانا سلیم اللہ خان صاحب ؒ عالم کورس کے زمانے میں  رمضان کی چُھٹِّیوں میں ستائیس دن میں حِفظِ قرآن مکمل کئے۔کئ ایسے بچّے جَیِّد عالم بنے،جو گھروں سے بھاگ کر مکمل عالمِ دین بننے تک گھر واپس نہیں لوٹے۔ ایسے طلبہ بھی گزرے جو سبق نہیں ملنے سے روتے رہتے تھے اور کچھ نہیں کھاتے تھے۔ بلکہ کسی سے بات بھی نہیں کرتے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی عالم حافظ بننے والوں کی بھی ایک تعداد ہے۔۔ تعلیم کے لئے عُمر کی کوئی قید نہیں، کوئی عمارت یا جماعت کی بھی ضرورت نہیں ہے، چنانچہ دارالعلوم دیوبند میں ایک استاد اور ایک طالبِ علم سے انار کے درخت کے نیچے تعلیم کا آغاز ہوا، مولانا اسعد اللہ صاحب ؒ ناظم  مظاھرعلوم روزانہ ایک ہزار صفحات کا مطالعہ کرتےتھے۔مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی زندگی کا سب سے  محبوب مشغلہ "مطالعہ "ہے،  مفتی نظام الدین شامزئی ؒ کا یومیہ سترہ گھنٹے مطالعہ کا معمول تھا۔امام محمد ؒکا رات کا اکثر حصہ مطالعہ میں گزرتا تھا،شیخ الحدیث ؒ  مطالعہ کےلئے رات کے کھانے کو قربان کرچکے تھے،  مفتی محمود ؒ سابق وزیرِ اعلیٰ نے فتاوی عالمگیری  کا چالیس مرتبہ مطالعہ کیا ہے۔شیخ الادب مولانا اعزاز علی صاحب کا ملفوظ ہےکہ میری بیماری کا علاج مطالعہ ہے، حضرت مولانا عبدالقوی صاحب نے اپنا دو سو بچوں کا مدرسہ چلاتے ہوئے، شہر کے دوسرے مدرسے میں روزانہ وقت دیکر "دورۂ حدیث ” کو مکمل کیا ہے۔  آج ہمارے اوقات فون میں، کھیل میں، بازاروں میں، گپ شپ میں،غیبت،چغلخوری میں،اور تنقیص و اختلاف میں ضائع ہورہے ہیں۔ اکثر طلبہ وقت کی حفاظت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ نہ انفرادی طور پر بھی کسی کے پاس جاکر کتاب پڑھنے کی طلب ہے۔ اور نہ کوئی کتاب کا مطالعہ کا شوق ہے۔ ہم کو خوب فرصت ملنے کے باجود بھی ہم علم سے محروم رہے رہے ہیں۔ علم کی طلب پیدا کرنے کے لئے اہلِ علم کی خدمت میں بیٹھیں، یا آن لائن عالمیت کی کلاس میں شرکت کریں،   یا پھر درجۂ ذیل کتابوں کا مطالعہ کریں۔ اکابرِ دیوبند کیا تھے؟۔ علماءِ سلف،  متاعِ وقت اور کاروانِ علم،  ظفرالمحصلین، نقوشِ رفتگاں، تبصرے،  تذکرے، تراشے، جہانِ دیدہ،دنیا میرے آگے، سفر در سفر،  ذکرِ رفتگاں،  وَفِیّاتِ ماجدیؔ ، پُرانے چراغ، تاریخِ دعوت و عزیمت، کاروانِ زندگی، کارونِ حیات مظاہری، کاروانِ حیات مبارک پوری، سَوانحِ حیات علماء کرام، علماءِ حق اور ان کے مجاھدانہ کارنامے، بیس بڑے علماء،  سو بڑےعلماء،  آداب المتعلمین۔ تحفۃالطلبہ و العلماء،  وہ کوہ کن کی بات، الجمعیۃ کے خصوصی شمارے برائے تذکرۂ اکابر و بزرگانِ دین،  آپ بیتی (شیخ الحدیث ؒ ) ، آپ بیتی ماجدی، بڑوں کا بچپن، مثالی شاگرد، ان شاء اللہ ان کتابوں کے مطالعہ سے علم حاصل کرنے کا جزبہ پیدا ہوگا۔۔ (نوٹ)اس مضمون کو آپ کے اخبار میں یا رسالے میں شامل فرمائیں۔جزاک اللہ تبارک و تعالی شکریہ, اس کو عربی،انگریزی اور ہندی تیلگو زبان میں لکھ کر عام کریں، اس کا پرنٹ عنایت فرمائیں، یا اس کو پی ڈی ایف میں بناکر دیں۔اس کی لنک کاپی بناکر دیں، نوازش ہو گی۔
ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

کوویڈ 19کے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ پر تشویش

Next Post

جامعہ احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ میں افتتاح درسِ بخاری و جلالین

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

جامعہ احیاء العلوم ٹپہ چبوترہ میں افتتاح درسِ بخاری و جلالین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×