احوال وطن

بھارت بند کو کامیاب بنانے لاتور میں آج ہنگامی مشاورت

لاتور: 25؍جنوری (ساجد قاسمی) مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ندوی دامت برکاتہم  کی جانب سے 29؍جنوری بروزِ چہارشنبہ بھارت مکتی مورچہ کے تحت ہونے والے بھارت بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی‘ یہ بھارت بند در اصل ملک میں شہریت ترمیمی قانون کی منظوری اور اس سے وابستہ این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج ہے اس احتجاج کو کامیاب بنانے وابستگانِ حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب دامت برکاتہم نے آج بتاریخ 25؍جنوری بروزِ ہفتہ بعد نمازِ عشاء (8:15بجے) مدنی ہال نگر لیبر کالونی لاتور میں ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ منظم پیمانہ پر بھارت بند کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔ لاتور شہر کے تمام حافظ و علماء کرام‘ ائمہ و خطباء عظام‘ کے علاوہ بھارت مکتی مورچہ کے جمیع ذمہ داران سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×