احوال وطن

مدرسہ اسلامیہ ابراہیمیہ عمرگہ بوری لاتور میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید

لاتور: 18/فروری (ساجد قاسمی) مدرسہ اسلامیہ ابراہیمیہ عمرگہ بوری ضلع لاتور میں بتاریخ 20/فروری بروز جمعرات بعد نماز مغرب بمقام احاطہ مدرسہ ایک عظیم الشان جلسہ عام بموقع تکمیل حفظ قرآن مجید زیر صدارت حضرت مولانا اسماعیل صاحب قاسمی دامت برکاتہم منعقد ہوگا۔ اسی طرح 21/فروری 2020ء بروز جمعہ بوقت صبح 10/بجے تا 1/بجے بمقام محلہ چاند صاحبہ ماں شیواجی نگر نیلنگہ میں مسجد ابراہیمیہ کا افتتاحی اجلاس ہوگا۔
جس میں مفتی محمد صاحب شیخ الحدیث کٹھور، مفتی کلیم صاحب رائچور اور شاعر اسلام حضرت مولانا قاری احسان محسن صاحب قاسمی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ مولانا خورشید صاحب و جملہ اراکین مدرسہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔ دونوں جگہ شرکاء کیلئے کھانے کا نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×