احوال وطن

ماہ رمضان کی قدردانی کیلیے منظم منصوبہ بندی کی ضرورت: مولانا عبد الجبار مظاہری

لاتور: 22/اپریل (ساجد قاسمی) مولانا عبد الجبار مظاہرہ نقشبندی ناظم مدرسہ مدینۃ العلوم کھوری گلی لاتور و خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جو ہمارے لئے روحانی اور جسمانی ترقی کا دروازہ کھول دیگا، لہذا ہم ابھی سے اسکے لئے تیارہوجایں، پیشگی نظم بندی کامیابی کا زینہ ہوتی ہے ۔شادی بزنس اور دیگر کاموں کے لئے سال سال بھر پہلے پلانگ کی جاتی ہے ،توحصول جنت کےلئے رمضان کا نظام العمل کیوں نہ بنایا جائے، یہ نظام حصول مغفرت، کےلئے معاون ثابت ہوگا،
سب سے پہلا کام روزوں کا اہتمام ہے، جسکے فرضیت کے مقصد کو بیان کر تے فرمایا لعلکم تتقون،تاکہ تم میں تقوی پیدا ہو، دوسراعمل تراویح کا اہتمام ہے، لاک ڈاون کی وجہ سے مسجد میں موقع نہ ملے تب بھی اھل خانہ کے ساتھ گھر پر ہی اسکا اہتمام کیا جائے، تیسراکام قرآن کی تلاوت اور معتبر کتب تفسیر کے پڑھنے کا اہتمام کیا جائے، کیوں کہ اس ماہ مبارک کو شہر القرآن کہا گیاہے، شب وروز میں کوئی وقت حسب سہولت اس کے لئے مختص کرنا چاہئے، چوتھا کام یہ کریں کہ اگر اپنے ذمہ فرض نماز یں باقی نہ ہوں تو نوافل کا اہتمام کریں، ارشاد نبوی ہے کہ اس ماہ میں نوافل کا ثواب فرائض کے برابر کر دیا جا تا ہے ،ان اعمال کے ساتھ دعاؤں کااہتمام کریں، علماء نے صراحت فرمائی ہے کے حج اوررمضان میں دعائیں خصوصی طور پر قبول ہوتی ہیں، اللہ توفیق دےتو صدقات کا بھی اہتمام کریں موجودہ حالات میں اسکی بہت سخت ضرورت ہے ،اسکو اللہ کے رسول نے غم خواری کا مہینہ بھی فرمایا ہے، ان اعمال کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بچا جاۓ، بالخصوص آنکھ زبان ودیگر اعضاء کو گناہوں سے روکا جائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کتنے روزہ دار ایسے ہیں کہ انکو انکے روزہ سے سواۓ بھوک اور پیاس کے کچھ نہ ملا۔اس سے ایسے ہی لوگ مراد ہیں جو روزہ کی وجہ سے کچھ حلال چیزوں کو اپنے اوپر حرام کرلیتے ہیں، لیکن جو چیزیں پہلےہی سے حرام تھیں مثلا جھوٹ، غیبت،بہتان بدنگاہی وغیرہ اس سے بچنے کا اہتمام نہیں کرتے، اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے، اور اس ماہ مبارک کو اس نظام العمل کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×