ریاست و ملک

حافظ محمد یوسف صاحب خازن جمعیۃ علما ء ضلع لاتور کا سانحہ ارتحال پر

بہت ہی رنج وغم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حافظ محمد یوسف صاحب خازن جمعیۃ علماء ضلع لاتور ومہتمم مدرستہ البنات ٹاکے نگر لاتور مہاراشٹر کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
حافظ محمد یوسف صاحب کی کل رات میں شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے اچانک طبعیت خراب ہو گئی تھی اہل خانہ اسپتال لے جانے کی تیاری میں تھے کہ جانبر نہ ہو سکےاور پھر آج بتاریخ 19۔ جولائی صبح کی اولین ساعتوں میں بعمر 56 سال اللہ کو پیارے ہوگئے ۔اللہ تعالی انکی بال بال مغفرت فرمائے ، اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فر مائے ۔پسماندگان میں چار بیٹے تین بیٹیاں اور اہلیہ شامل ہیں۔بیٹے سب عالم حافظ ہیں اور خدمت دین میں مصروف ہیں۔اللہ تبارک وتعالی جملہ
لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فر مائے۔
حافظ محمد یوسف صاحب ؒ ایک عرصہ سے جمعیۃ علماء ضلع لاتور سے وابستہ تھے ،اور خازن کے عہدہ پر فائز تھے ، حافظ صاحب بہت ہی نیک دل اور متواضع انسان تھے،جمعیۃ علما ءکے کاز اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔ جمعیۃ علما ءمہا راشٹرنے صوبے بھر کے جمعیتی احباب ،اراکین ،ائمہ مساجد ، اورذمہ داران مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحوم کےلئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×