ریاست و ملک

لکھنو کے گھنٹہ گھر میں ہورہے احتجاج میں شامل 10؍سے زائد خواتین پر ہوا ایف آئی آر

لکھنو: 21؍جنوری (ذرائع) دہلی کے شاہین باغ سے اٹھنے والی خواتین کی آواز پورے ملک میں بلند ہورہی ہے اور خواتین مختلف شہروں میں مسلسل دھرنا پر بیٹھ کر سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔ ادھر لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہی کچھ خواتین کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے ۔معروف شاعر منور رانا کی دو بیٹیوں سمیہ رانا اور فوزیہ رانا کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ رخسانہ اور صفی فاطمہ کے نام بھی ایف آئی آرمیں شامل ہیں۔ دس نا معلوم خواتین کے خلاف بھی لکھنؤ کے تھانہ ٹھاکر گنج میں ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہین باغ کی طرز پر لکھنؤ کےگھنٹہ گھرپرخواتین کا احتجاج جاری ہے۔ شہریت قانون کےخلاف خواتین جمعہ سےدھرنے پربیٹھیں ہیں۔ پولس کے ذریعے دھرنے پر بیٹھی خواتین کے کمبل ضبط کیے جانے کا بھی معاملہ سامنے آیا تھا۔ خواتین کا مطالبہ ہے کہ سی اےاے کو حکومت فوری واپس لے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing