احوال وطن

امیر شریعت کرناٹک کی لاک ڈاؤن کے پیش نظر عید الفطر سے متعلق رہنما ہدایات

بنگلور: 18؍مئی (عصر حاضر) امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی نے عیدالفطر سے متعلق اہم ترین ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ۳۱؍ مئی تک مر کزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے،لہٰذا پوری احتیاط سے تمام طبی احتیاطی تدابیر کے ساتھ رہیں نیز عید کے موقع پر مندرجہ ٔ ذیل امور پر بطور خاص عمل پیرا ہوں ۔
۱) اس مر تبہ عید الفطر نہایت سا دگی کے ساتھ منا ئیں ،فضول خرچی تر ک کر تے ہو ئے اپنے غریب و مستحق رشتہ داروں محتا جوں کی خوب خبر گیری کریں اور ان کی نصرت و اعا نت اور ان کے ساتھ ہمدردی و یگانگت اختیار کریں۔
۲) مو جوہ وبا ئی دور میں کسی بھی قسم کا اجتماع نا مناسب ہے، لہٰذا عید گا ہوں میں نماز عیدادا نہیں کی جائے گی اور مساجد میں بھی حسب سابق مسجد میں نماز پڑھنے والا عملہ جو چار افراد سے زائد نہ ہو ، اولِ وقت میں نماز عیدادا کر لے بقیہ احباب اپنے اپنے گھروں میں انفرادی طور پردو یا چار رکعت چاشت کی نفل نماز ادا کر لیں ، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے نمازِ عید کا ثواب عطا فرمادیں گے۔
۳) عید کے دن مصا فحہ اور معانقہ سے پر ہیز کریں اوربلا ضرورت گھروں سے با ہر نہ نکلیں ،حتی المقدور رشتہ دار ، دوست واحباب کے پاس ملاقات کے لئے جانے سے گریز کریں ، عید کے بعد بھی سیر و تفریح وغیرہ کا سفر بالکل نا مناسب ہو گا ۔
۴) عید سے قبل صدقہ ٔ فطر (70/=روپے)کی ادا ئیگی کا اہتمام کریں۔
۵) عید کے دن خوب دعاؤں کا اہتمام کریں اس لئے کہ عید کا دن بھی قبولیت کا موقع ہوتا ہے ۔
۶) عید کے بعد انشاء اللہ دیگر مذاہب کے رہنما ؤں سمیت مذہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کے لئے حکومت سے در خوا ست کی جا ئے گی۔دعا فرمائیں کہ ہماری کوششیں بار آور ہوں اور جلد از جلد مساجد کھل سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×