افکار عالم

معتمرین کی خدمات میں کوتاہی پر 10عمرہ کمپنیوں پر جرمانہ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے 10 عمرہ کمپنیوں کے خلاف سزا کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ہر کمپنی کو 50 ہزار ریال تک جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ اس سزا کی وجہ مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے معتمرین کو پیش کی جانے والی خدمات میں غفلت اور بے ضابطگی ہے۔ ان میں اہم ترین خلاف ورزیاں رہائش اور ٹرانسپورٹ سے متعلق ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے باور کرایا ہے کہ وہ اللہ کے مہمانوں کو پیش کی جانے والی خدمات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔ اس مقصد کے لیے کڑی نگرانی کے واسطے دورے اور معتمرین کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات کے ساتھ تعامل بنیادی عوامل ہیں۔ ان امور کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو پیش کی جانے والی خدمات کا معیار بلند کرنا اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے اندرون و بیرون موجود عمرہ کی ادائی کے خواہش مند تمام افراد پر زور دیا ہے کہ وہ صرف اجازت یافتہ اداروں کے ساتھ معاملات انجام دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×