افکار عالم

عمرہ زائرین کے لیے نئے ضوابط جاری، اب ویزا آن لائن حاصل کرنا ہوگا

جدہ: سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے مساجد کی تیاری کے لیے ہدایات و ضوابط کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے، جس میں سعودی عرب کے تمام خطوں میں مساجد کے ملازمین کے لیے نمازیوں کی خدمت اور وزارت کے پیغام اور عمومی اہداف کے حصول کے لیے سال 1443ھ کے رمضان کے حوالے سے ضوابط اور ہدایات پر زور دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لئے نئے ضوابط جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔ سعودی حکام کی جانب سے پی سی آر ٹسٹ رپورٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلہ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول بھی ضروری نہیں، زائرین اب آسانی اور پوری آزادی کے ساتھ فرائض ادا کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×