عالمی خبریں

عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئے ضابطے، 9؍فروری سے ہوں گے نافذالعمل

جدہ: 7؍فروری (ذرائع) وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا اور اس کی متعدد نئی قسموں کے انسداد کے لیے عمرہ پر آنے والوں کے لیے نئے ضابطے کا اعلان کیا جا رہا ہے‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب آرہے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ سفر سے 48 گھنٹہ پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں‘۔ ’یہ شرط سعودی عرب میں داخلے کے لیے ضروری ہے خواہ آنے والے مسافر نے کورونا ویکسین کی خوراکیں مکمل کیوں نہ کر رکھی ہوں‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’اس ہدایت پر بروز بدھ 9 فروری رات ایک بجے سے عمل ہوگا‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing