افکار عالم

سالانہ 800 ٹن شہد پیدا کرنے والا سعودی عرب کا صوبہ "الباحہ”

ریاض: 8؍جولائی (ذرائع) عرب کی سرزمین جس کی کئی ایک نمایاں خصوصیات ہیں انہیں خصوصیات میں سے ایک خصوصیت ‘ سعودی عرب کا جنوبی صوبہ الباحہ شہد کی مکھیوں کے پالے جانے اور شہد کی پیداوار ہے‘ سعودی عرب کا یہ صوبہ اس حوالے سے امتیازی خصوصیت کا حامل ہے۔ یہاں 1.25 لاکھ چھتّوں کے ذریعے سالانہ تقریبا 800 ٹن یعنی 8 لاکھ کلو گرام خالص شہد تیار کیا جاتا ہے۔ الباحہ صوبے میں 1600 نحل پرور (شہد کی مکھیاں پالنے والے) سال میں اوسطا 7 مرتبہ شہد جمع کرتے ہیں۔ پھولوں کی اقسام کے لحاظ سے یہاں مختلف نوعیت کے شہد پائے جاتے ہیں۔ الباحہ صوبے کی آب و ہوا اعلی کوالٹی کا شہد تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق الباحہ کا دورہ کرنے والا یہاں پہاڑوں پر شہد کے چھتّے دیکھ سکتا ہے۔ یہ ایک پرانا پیشہ ہے جس کے ساتھ یہاں کے رہنے والے بعض اہلیان وابستہ تھے۔ ماضی میں وسائل نہ ہونے کے سبب شہد کو پہاڑوں کے بیچ شگافوں اور پیڑوں کے تنوں میں موجود دراڑوں میں جمع کیا جاتا تھا۔ الباحہ میں مختلف اقسام کے شہد تیار کیے جاتے ہیں۔ ان میں سفید، اسطوخودوس، سمر، موسم گرما کا شہد، بیری، طلح اور شوکہ شامل ہیں۔ شہد کی ہر قسم کا اپنا رنگ اور اپنا ذائقہ ہوتا ہے۔ تاہم ان میں بیری، شوکہ اور سمر کے شہر سب سے زیادہ مشہور ہیں۔ ان کی کوالٹی بہترین اور خوشبو امتیازی ہوتی ہے۔ الباحہ صوبے میں ہر سال شہد کے میلے (ہَنی فیسٹول) کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس میں شہد کی بہترین اور علی ترین اقسام رکھی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×