عصر حاضر

سعودی عرب میں 5 سے11سال کی عمرتک بچّوں کوکووڈ-19 ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز

جدہ: 21؍دسمبر (ذرائع) سعودی عرب نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچّوں کوکرونا وائرس کی ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اورانھیں کرونا وائرس کی ظہورپذیر ہونے والی مختلف اقسام اور پیچیدگیوں سے بچایا جا سکے۔

سعودی وزارتِ صحت نے منگل کے روز ایک بیان میں کہاہے کہ ایسے بچوں کو ویکسین لگانے کے مہم میں ترجیح دی جائے گی جو پہلے ہی صحت کے مختلف مسائل سے دوچار ہیں اورجنھیں کروناوائرس کی پیچیدگیوں سے زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے۔

وزارت صحت نے سوموار کو یہ اعلان کیا تھاکہ سعودی عرب میں افراد دوسری خوراک لگوانے کے تین ماہ بعد اب کووڈ-19 ویکسین کی تیسری یااضافی تقویتی خوراک لے سکتے ہیں۔

سعودی عرب کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا) نے رواں ہفتے کے اوائل میں شہریوں اورمکینوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں اوراس کی نئی شکل اومیکرون کے مختلف ملکوں میں تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر بیرون ملک’’غیر ضروری‘‘سفر سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×