افکار عالم

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ کے لیے پہنچنے والے غیر ملکی زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کیں

جدہ: 29؍نومبر (ذرائع) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں عمرہ زائرین کی آمد کے حوالے سے شرائط وضوابط کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت کے مطابق حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

مگر ایسے افراد جنھوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے،مگر وہ سعودی عرب میں منظورشدہ نہیں، انھیں عمرہ کے مناسک ادا کرنے سے قبل تین دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 48 گھنٹے بعد ان افراد کوکرونا وائرس کے منفی ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت نے بتایا کہ تمام زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے تشریف لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×