افکار عالم

عمرہ ادا کرنے 64؍سالہ مصری شہری اپنی موٹر سائکل پر قاہرہ سے مکہ پہنچ گئے

مکہ: 11؍نومبر (ذرائع) موٹر سائیکل پر 3000 کلو میٹر سفر طے کر کے 64 سالہ مصری شہری اسماعیل عبد اللطیف مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وہ قاہرہ سے عمرہ ادا کرنے کی غرض سے روانہ ہوئے تھے۔ موٹر سائیکل پر سفر مکمل کرنے کے بعد انہوں نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کرچکے ہیں جس کے بعد مدینہ منورہ جائیں گے جہاں مسجد نبوی کی زیارت کے بعد دوبارہ قاہرہ روانہ ہوں گے۔ مصری شہری 6 دن پہلے سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوئے جہاں وہ مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں موٹر سائیکل ریلی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے جو مصر سے سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل پر عمرہ ادا کرنے کا خیال انہیں 4 سال پہلے آیا تھا مگر کورونا وبا کی وجہ سے انہیں موخر کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×