کرونا وائرس: حرمین شریفین کے علاوہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں نمازوں کی ادائی معطل

ریاض: 17؍مارچ (العربیہ) کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی عرب نے مملکت بھر میں مختلف اقدامات کررہی ہے‘ آج مرکز الدعوۃ والارشاد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مساجد میں جمعہ اور پنج وقت نمازوں کی ادائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہاں بدستور نمازوں کی ادائی جاری رہے گی۔
أكد وزير الشؤون الإسلامية عبداللطيف آل الشيخ، للـ #العربية انه ستتم محاسبة أي مقصر في تنفيذ القرار مشيراً إلى أنها إجراءات احترازية ضد #كورونا https://t.co/Qbl7HNiK7f #العربية
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) March 17, 2020
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق شہریوں کو اپنے گھروں سے باہر صرف حرمین شریفین میں نمازیں ادا کرنے کی اجازت ہوگی مگر دوسری مساجد میں نہیں۔
مکہ مکرمہ میں قائم رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد العیسیٰ نے منگل کے روز العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’(اس طرح کی پابندی کی پاسداری ) یہ اسلامی شریعت کے اصول وفروع کے تحت ایک مذہبی فریضہ ہے۔ہر شخص یہ جانتا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں اجتماعات کو بھی روکنے کی ضرورت ہے اور اس میں کسی کو کوئی استثنا نہیں ہے۔‘‘
الشيخ محمد العيسى يقول لـ #العربية إن رابطة العالم الإسلامي وجهت بوجوب الصلاة بالمنازل في الدول التي علقت الصلاة في المساجد pic.twitter.com/2LaHSZQgN1
— العربية (@AlArabiya) March 16, 2020
انھوں نے کہا کہ ’’اسلامی شریعت میں تو لوگوں کو یہ تک ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان کے مُنھ سے کچھ (پیاز) کھانے کے بعد بُو آرہی ہو تو وہ جماعت کی نماز میں شریک ہونے سے گریز کریں،کسی مہلک وائرس کا شکار ہونے کا معاملہ تواس سے بھی بڑا ہے۔اس کے بارے میں تو ہرکسی کو خبردار کیا گیا ہے اور اس میں کسی کو استثنا نہیں ہے۔‘‘
سعودی عرب میں مساجد میں نمازوں کی ادائی معطل کرنے کا فیصلہ سینیرعلماء پر مشتمل کونسل اور وزیر صحت کے درمیان اجلاس میں کیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے اب تک کرونا وائرس کے 133 کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ان میں زیادہ تر افراد نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اورمملکت میں لوٹنے کے بعد ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ان سے گھلنے ملنے والے بعض افراد بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اب انھیں طبّی تنہائی میں رکھا جارہا ہے۔