احوال وطن

یقین کے ساتھ مانگی دعا ظالموں کے منصوبے ناکام بناسکتی ہے: مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی

کریم نگر: 10/جنوری (محمد عبد الحمید) حافظ محمد وسیم الدین امام مسجد زمزم کی اطلاع کے بموجب 10/ جنوری 2020 بروز جمعہ قبل از جمعہ بمقام مسجد زم زم کشمیر گڈہ کریم نگر (تلنگانہ) بعنوان "حالاتِ حاضرہ اور ہماری ذمہ داریاں” خطیب بے باک شعلہ بیان مقرر حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مد ظلہ العالی ناظم جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر ونائب صدرجمعیة علماء تلنگانہ و آندھرا کا ایمان افروز خطاب ہوا – جس میں مولانا نے صحابہ کرامؓ کے ایمان، عظمت، اور مقام کا تذکرہ قرآن وحدیث کی روشنی میں کیا اور موجودہ حالات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ایسے نازک اور سنگین حالات میں اور اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی مسلمان اپنی سابقہ رَوِش پر قائم ہے، ساری رات شادی خانوں، چوراستوں، نکڈوں اور ہوٹلوں میں اپنے وقت کو برباد کرنے میں برابر مصروفِ عمل ہے، مولانا نے جلسے، جلوس اور احتجاجی ریالیوں وغیرہ کو ظاہری اسباب بتلاتے ہوئے کہا کہ ان چیزوں سے کچھ نہیں ہوسکتا، جبتک اللہ تعالیٰ نہ چاہے، آج ظالم حکمرانوں کی طرف سے شہریت ترمیمی قانون لایا گیا ہے تاکہ ملک میں مسلمان باقی نہ رہے، نبی کریم ﷺ کے زمانہ میں بھی ایسے ہی منصوبے اور مشورے ہوئے تھے، وہ ایسے ظالم تھے کہ آج کے ظالم کچھ بھی نہیں اس زمانے کے کافروں کے کفر کا سَوواں حصہ پوری دنیا میں بانٹ دیا جائے پہر بھی اس کے سَوویں حصے میں سے کُفر بچے گا، اتنے سخت اور کٹر کافر و مشرک تھے، پہر اللہ تعالیٰ نے ان میں سےایسے لوگ پیدا کئے جو مسلمان ہوئے، مولانا مسلمانوں کو اپنا حوصلہ بڑھانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام سر بلندی عطا کرنے والا مذہب ہے، شرک و کفر کی دلدل سے نکال کر آسمان کی بلندیوں تک پہنچانے والا مذھب "مذھب اسلام ” ہے، صحابہؓ کے دلوں میں اللہ و رسول اور دین کی محبت تھی، اور آج ہمارے دلوں میں دنیا اور دنیا کے ساز وسامان اور بیوی بچوں کی محبت ہے، بہرحال ایک دن دنیا چھوڑنا ہے اور مرنے کے بعد ہر چھوٹا بڑا عمل اللہ کے سامنے حاضر کیا جائے گا، اچھے اعمال پر اچھا فیصلہ بُرے اعمال پر بُرا فیصلہ ہوگا۔ جب تک ہمارے اعمال درست نہیں ہوں گے، اللہ تعالیٰ ہم سے راضی نہیں ہوں گے اس وقت تک ہمارے حالات درست نہیں ہوں گے- اپنے خطاب کے آخر میں مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب نے فرمایا کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا ہتھیار دُعا ہے، نمازوں کی پابندی کریں، اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہوں، ََلَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ اِلَّا بِااللّٰہِ اور یَا کَرِیْمُ کا کثرت کے ساتھ اہتمام کریں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×