احوال وطن

کیرالہ کے کوزی کوڈ میں رن وے پر طیارہ دو حصوں میں تقسیم، پائلٹ سمیت کئی لوگوں کی موت

کوزی کوڈ: 7؍اگسٹ (عصر حاضر) کیرالہ کے کوزی کوڈ میں جمعہ کو بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا ۔ کوزی کوڈ کے کری پور ہوائی اڈہ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ حادثہ کے دوران یہ طیارہ دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ۔ یہ طیارہ دبئی سے کوزی کوڈ آرہا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس طیارہ میں 184 افراد سوار تھے ۔ اس طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت پندرہ لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جبکہ 123 افراد زخمی ہیں اور 15 سنگین طور پر زخمی ہیں ۔

حادثہ کے بعد راحت اور بچاو کیلئے ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ۔ فائر بریگیڈ اور 24 ایمبولینس کی گاڑیاں جائے واقعہ پر موجود ہیں ۔ حادثہ کے بعد کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 35 زخمیوں کو طیارہ سے نکالا گیا ہے اور مختلف مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ باقی دیگر لوگوں کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے ۔ ڈی جی سی اے نے اس معاملہ کی تفصیلی جانچ کا حکم دیا ہے

طیارہ میں سوار تھے 10 نوزائیدہ

ائیر انڈیا ایکسپرس سے ملی جانکاری کے مطابق دبئی سےا ارہے اس طیارہ میں 10 نوزائیدہ بچے اور عملہ کے چھ ممبران سمیت کل 184 افراد سوار تھے ۔ اطلاعات کے مطابق اس فلائٹ کا نمبر IX1344  ہے ۔ یہ طیارہ دبئی سے شام کے چار بج کر 45 منٹ پر اڑا تھا ۔ شام کو سات بج کر 41 منٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارہ رن وے سے پھسل گیا ۔

رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں بھاری بارش کی وجہ سے رن وے پر پانی جمع ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے طیارہ رن سے آگے نکل گیا اور یہ حادثہ پیش آگیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×