ریاست و ملک
حراء فاؤنڈیشن کریم نگر کے زیر اہتمام 130 دیہاتوں کے ائمہ و مؤذنین میں راشن اور کپڑوں کی تقسیم
کریم نگر: 24؍اپریل (پریس ریلیز) حراء فاؤنڈیشن کریم نگر کے زیر اہتمام ضلع کریم نگر کے 130 دیہاتوں کے ائمہ مساجد و مؤذنین میں رمضان راشن اور کپڑوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ماہ صیام کے موقع پر حراء فاؤنڈیشن کی جانب سے پسماندہ دیہاتوں میں گذشتہ 20 سالوں سے رمضان راشن کی تقسیم کی جارہی ہے، حسب سابق امسال بھی تقریبا ایک ہزار رمضان فوڈ پیاک تقسیم کئے گئے، ماہ صیام میں عموما ائمہ مساجد و مؤذنین کو فراموش کردیا جاتا ہے، الحمد للہ حراء فاؤنڈنشن نے ترجیحا 130 دیہاتوں کے ائمہ مساجد و مؤذنین کو رمضان راشن کے ساتھ تقریبا ایک سو ائمہ کے پوری فیملی کیلئے کپڑے سلواکر تقسیم کئے گئے، یہ بات مفتی غیاث محی الدین مینیجنگ ٹرسٹی حراء فاؤنڈیشن نے بتائی۔