ریاست و ملک
جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کا بھی آغاز
کریم نگر: 5؍جون (محمدعبدالحمیدقاسمی) مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی (ناظم جامعہ صدیقیہ فیض العلم سالم پورہ کریم نگر )کی اطلاع کے بموجب دارالاقامہ میں لڑکوں کے لئےشعبہ حفظ و ناظرہ کے ساتھ ساتھ شعبہ عالمیت اعدادیہ تا جلالین شریف اس کے علاوہ شہری لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے مسجد قباء مکرم پورہ سے متصل عمارت میں شعبہ حفظ و ناظرہ اور پنج سالہ عالم کورس کا معقول نظم ہے, اسی کے ساتھ ایک ضروری اور اہم اطلاع جامعہ کی طرف سے یہ دی جارہی ہے کہ آج کل کے حالات کے اعتبار سے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ انگریزی تعلیم کے ضروری ہونے کا احساس کرتے ہوئے جامعہ ھذا میں شعبہ انگریزی کا بھی معقول انتظام کیا جارہا ہے نیز جامعہ کی طرف سے لڑکوں اور لڑکیوں کو عصری علوم میں ان کی صلاحیت کے اعتبار سے دسویں جماعت ، انٹر، اور ڈگری امتحانات اسکولس اور مولانا آزاد یونیورسٹی وغیرہ سے دلوانے کا بھی نظم رکھا گیا ہے، لھذا طلبہ قدیم و جدید داخلوں کی کاروائی فوری مکمل فرمالیں، خواہش مند اولیاء طلبہ 9440555413, 9989509096, 9440244348, 7416214425 پر رابطہ کرکے مزید تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں- لاک ڈاؤن کی وجہ سے نافذ تمام عائد پابندیاں ختم کردینے کا حکومت کی طرف سے جیسے ہی اعلان جاری ہوگا، ان شاء اللہ جامعہ میں با ضابطہ تعلیم کا آغاز ہوجائے گا۔