احوال وطن

انجمن ترقی اردو کریم نگر کی جنرل باڈی میٹنگ و انتخابات

کریم نگر: 25؍تجون (محمد عبدالحمید قاسمی)تنظیم انجمن اردو ترقی کریم نگر کی جنرل باڈی میٹنگ بروز منگل 23 جون بمقام دفتر انجمن ترقّی  اردو جعفری روڈ کریم نگر میں منعقد کی گئی، اِس موقع پر تنظیمی انتخابات ریاستی رُکن عاملہ بحیثیتِ مبصر کریم نگر  جناب ڈاکٹر جعفری جیری صاحب پروفیسر ستاوہنا یونیورسٹی کریمنگر کی زیر نگرانی میں تنظیمی انتخابات عمل میں لائے گئے جس میں سابقہ صدر خواجہ جمال الدین صاحب ایڈوکیٹ کو سرپرست اعلی ، جناب اخترعلی صاحب صدر ، جناب سرور شاہ بیابانی صاحب نائب صدر ، جناب عبدالصمد نواب صاحب معتمد ، سراج مسعود صاحب شریک معتمد ، محمد مقبول حسین صاحب خازن اور مجلس مشاورت کی حیثیت سے مفتی محمد یونس القاسمی صاحب ، مفتی خوا جہ علیم الدین نظامی صاحب ، محمد خیر الدین صاحب ، مفتی غیاث محی الدین صاحب ، مرزا امجد اللہ بیگ صاحب کو منتخب کیا . اس کے علاوہ اراکین عاملہ  كے لیے ڈاکٹر فھیم الدین انصاری ، عبدالمتین مانئیرگارڈن ، محمد موسی خان ، سید افضل محی الدین ، سید سعادت علی صدیقی ، محمد افضل پاشا ، محمد عبداللہ اسد ، شیخ حبیب الرحمن  ، محمد ریاض الدین ساجد ، محمد اظہار حسین ، سيد مطهر الدین ، عبدالمجید اشتیاق ، محمد علی خالد ، شیخ عمران ، محمد صدیق ایڈوکیٹ كے انتخاب عمل میں آیا۔ اِس موقع پر نو منتخبہ  صدر محمد اختر علی صاحب نے تنظیم كے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور کہا كے انجمن ترقی اُردو جو كے گذشتہ دس سال كے زائد عرصے سے اردو کی ترقی و ترویج كے کام کر رہی ہے اور اپنی مادری زبان کی ترقی و بقا كے لیے ہماری تنظیم پہلے سے زیادہ جدّو جہد اور کوشش کرینگى اور آخر میں کہا كے اِس تنظیم كے لیے آپ اپنا وقت اور مفید مشوروں كے ساتھ اِس تنظیم کا حصہ بنتے ہوئے تنظیم كے جا معہ اغراض و مقاصد کی تکمیل کو روبہ عمل لائے۔ آخر میں ہر مکتب فکر كے ذمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیم کی اِس نو منتخبہ شدہ باڈی و اراکین کو مبارک بعد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×