احوال وطن

مکہ مسجد کریم نگر میں جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد ،مفتی یونس القاسمی کا خطاب

کریم نگر: 7؍نومبر (پریس ریلیز) مکہ مسجد، خان پورہ، کریم نگر میں کل بتاریخ 6 نومبر 2021 بعد نماز مغرب مکتب کے دو ماہ کی تکمیل پر ایک اجلاس تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔
گزشتہ برس سے چل رہے لاک ڈاؤن اور اس لاک ڈاؤن کے اثرات کی بنا پر انتظامی کمیٹی مکہ مسجد اور دینی تعلیمی بورڈ کی مشترکہ کوششوں سے مذکورہ مسجد میں مکتب از سر نو قائم کیا گیا، طلبہ کی دلچسپی میں اضافہ کے لئے دو ماہ پابندی سے آنے والے اور بہتر تعلیمی مظاہرہ پیش کرنے والے طلبہ میں انعامات دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ۳۱ اکتوبر کو دو ماہ مکمل ہوئے اور دونوں مہینوں کے اختتام پر ماہانہ امتحان بھی لیا گیا تھا… کل کے اجلاس میں طلبہ کے تعلیمی مظاہرے کے بعد مفتی نوید سیف حسامی جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ نے مکتب کی تعریف، مکتب کے قیام کی ضرورت اور دینی تعلیمی بورڈ کے تحت اس کام کی اہمیت کو بیان کیا…مفتی محمد عبد الحمید قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ نے کریم نگر میں قائم دینی تعلیمی بورڈ کی کارگذاری پیش کی، انہوں نے بتایا کہ نو مکاتب بورڈ کے تحت چل رہے ہیں اور تقریبا 263 طلبہ بورڈ کے مکاتب سے جڑے ہوئے ہیں، اہم بات یہ کہ مذکورہ مکاتب کے معلمین تقریبا سبھی نو فارغ علماء کرام و مفتیان عظام ہیں، ماہانہ اخراجات بائیس ہزار روپے کے ہیں جن میں معلمین کی تنخواہوں کے علاوہ دوسرے اخراجات شامل ہیں،صدارتی خطاب مکہ مسجد کے صدر محترم مرزا امجد اللہ بیگ صاحب کا تھا، جنہوں نے مکاتب کے قیام کے تئیں اپنی فکروں اور اپنی مسجد میں مکتب کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر کے ساتھ ہی یہ فکر لاحق رہی ہے کہ یہاں مضبوط مکتب قائم ہو اور اطراف کے رہنے والے کسی مسلمان گھر کا کوئی بچہ اور بچی دینی تعلیم سے محروم نہ رہے، بعد ازاں مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر نے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اولاد کے دین کی فکر تو پیغمبروں نے بھی کی ہے، یہی فکر ہم سب کو بھی کرنا اور اس فکر کو آگے لیکر چلنا ہے، خطابات کے بعد طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے، انعام اول حسب اعلان ایک سائیکل رکھی گئی تھی، اول نمبر لانے والی طالبہ عظمی عرشین سلمہا کو ان کی بہترین کارکردگی پر انعام اول دیا گیا…
مفتی محمد یونس صاحب کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہونچا، اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مکتب کے تمام طلبہ و طالبات کے علاوہ، مسجد کی انتظامی کمیٹی کے اراکین، نوجوانان محلہ اور بورڈ کے معلمین قابل ذکر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×