احوال وطن

حفظ ِ قرآن کریم کی سعادت، خدا تعالیٰ کا عطا کردہ عظیم عطیہ ہے

کریم نگر: یکم مارچ (عبدالحمید قاسمی) مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم کریم نگر میں ۲۷ فروری برو ز جمعرات ناظم مدرسہ حافظ محمد معظم حسین فیضی کی صدارت میں مدرسہ کی ایک طالبہ کے تکمیل ِ حفظ کی مناسبت پر ایک پروگرام منعقد ہوا۔مہمانان خصوصی کے طور پر مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی ناظم مدرسہ احسن العلوم اور مفتی محمدصادق حسین قاسمی ڈائرکٹرالقلم ریسرچ اکیڈمی کریم نگر سٹیج پر تشریف فرما تھے اولاً خطاب کرتے ہوئے مفتی صادق حسین قاسمی نے فرمایا کہ قرآن مجید ایک انقلابی کتاب ہے ،جس دور میںاللہ تعالی نے اس کو نازل کیااس وقت سے لے کروہ قیامت کے لئے انسانیت کے لئے ہدایت کا نسخہ اور کامیابی کا ذریعہ ہے،اسی قرآن کی بدولت بہت سے صحابہ کرام ؓ اسلام میں داخل ہوئے،قرآن کے خلاف شروع سے کوششیں کی گئیں لیکن ہر کوشش ناکام ہوئی،حفاظت ِ قرآن کا ذمہ اللہ تعالی نے خود لیا ہے اور اس کے لئے جہاں اللہ تعالی مختلف قسم کا انتظام فرماوہیں حفاظ ِ قرآن کی شکل میں قرآن کریم کومحفوظ رکھنے کا نظام بنایا،چھوٹے سے لے کر بڑے تک کے سینے میں اپنے اس عظیم کلام کو محفوظ کردیا،اور پھر حفظ ِ قرآن کرنے والی کی عظمتوں کو فضیلتوں کو بھی بیان کیا ،حافظ قرآن کے والدین کو کل قیامت کے دل ایسا تاج پہنایاجائے گاکہ جس کے سامنے دنیا کا سورج پھیکا پڑجائے گا،اور ادوبہترین جوڑے اس کے والدین کو عطاکئے جائیں گے کہ جس کی کوئی قیمت نہیں لگاسکتا،اسی طرح حافظ قرآن سے کہا جائے گا کہ قرآن پڑھتا جااور جنت کے درجے چڑھتا جائے ۔ہمیں چاہیے کہ ہم قرآ ن کریم پڑھنے والے،سمجھنے والے اوراس کے پیغام کو انسانیت تک پہنچانے والے بنیں،حالات ومسائل کے حل کو بھی اللہ تعالی نے قرآن کریم میں بتایا ہے،موجودہ حالا ت میں قرآن کریم میں بہترین رہبری موجود ہے بعدازاں کلیدی و اختتامی خطاب کرتے ہوئےحضرت مفتی اعتماد الحق صاحب نے فرمایا کہ حفظ ِ قرآن کی سعادت کاحاصل ہونا یقینا یہ پروردگارکی ایک عظیم نعمت ہے،اللہ تعالی جسے چاہتا ہے اپنے علوم کے فہم کے لئے منتخب فرماتا ہے،نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن کریم سیکھتے اور سکھاتے ہیں،نبی ﷺ نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی جس سے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطافرماتا ہے،حافظ ِ قرآن کی بے شمار فضیلتیں بیان کی گئی ہیں بیان کے بعد حضرت مفتی صاحب نے آخری رکوع پڑھواکر ، دعا فرمائی مولانا محمد عصیم حسامی استاذ ادارہ نے اجلاس کی کاروائی چلائی،اس موقع پر حافظ محمد وسیم الدین معتمد جمعیۃ الحفاظ کریم نگر،حافظ محمد صادق علی جمعیۃ الحفاظ،حافظ محمد عبدالحکیم خان نائب صدر صفا بیت المال کریم نگر کے علاوہ حافظ مصطفی کمال استاذ مدرسہ ودیگراساتذہ اور مہمان موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×