احوال وطن

جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر کی انجمن "بزم صدیقؒ کا ایک روزہ سالانہ اختتامی مسابقتی اجلاس

کریم نگر: 28؍فروری (عبدالحمید قاسمی) مولانا اویس فاروق حسامی معلم جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر کی اطلاع کے بموجب شہر کریم نگر کا معروف ادارہ جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر (تلنگانہ) کی ’’انجمن بزم صدیقؒ‘‘ کے زیرانتظام سالانہ اختتامی تقریری  مسابقہ 5/رجب المرجب 1441ھ مطابق یکم مارچ 2020ء بروز اتوار زیر صدارت حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مدظلہ العالی ناظم جامعہ ھذا و نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا منعقد ہوگا، جس میں طلبۂ جامعہ علم دین کی اہمیت، عظمت قرآن،عظمت صحابہؓ، تقلید کی شرعی حیثیت،ختم نبوت اور عصر حاضر اور اہل ایمان کے عناوین پر اُردو میں تقریریں کرنے کے علاوہ عربی تقاریر اور  "اسلام اور دہشت گردی” اور "پردہ خواتین کی معززانہ شناخت” کے عناوین پر دو دلچسپ مکالمے پیش کریں گے، مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی دامت برکاتھم امام و خطیب مدینہ مسجد و ناظم مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم کریم نگر ہوں گے، یہ مسابقتی اجلاس دو نشستوں پر مشتمل ہے، دونوں نشستوں میں محترم مولانا کاظم صاحب الحسنی صدر صفا بیت المال ، و معلم مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کریم نگر اور محترم مفتی محمد نوید سیف صاحب حسامی (ایڈووکیٹ) امام مسجد مکرم و خطیب مسجد محمودیہ حکم کے فرائض انجام دیں گے ، مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوازا جائے گا، قارئین کی شرکت طلبہ جامعہ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوگی۔ جمیع اساتذہ و "طلبۂ بزم صدیق” نے محبین و مخلصین ادارہ  سے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر حوصلہ افزائی کی خواہش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×