احوال وطن

علماء و حفاظ کرام کاماریڈی کی جانب سے جلسہ بعنوان موجودہ ملکی حالات اور ہماری ذمہ داریاں

کاماریڈی: 30/جنوری (محمد عقیل) مفتی عرفان قاسمی کی اطلاع کے بموجب علماء کرام و حفاظ عظام کاماریڈی کی جانب سے بتاریخ 7/جنوری بروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:30/بجے شب تا 10:30/بجے NR گارڈن فنکشن ہال اسلام پورہ کاماریڈی میں ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک اہم جلسہ عام منعقد ہونے جارہا ہے جس میں ریاست کے ممتاز عالم دین مقرر شیریں بیاں مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی دامت برکاتہم کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس اجلاس میں خصوصیت کے ساتھ ملک بھر میں جاری سلگتے مسائل سی اے اے، این پی آر اور این آر سی پر حکومت کا آمرانہ موقف اور عوامی جد وجہد پر خصوصیت کے ساتھ روشنی ڈالی جائے گی۔ عامۃ المسلمین سے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے وقت مقررہ پر اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔

Related Articles

One Comment

Syed Abdul baseer ILYAS کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×