احوال وطن

مدرسہ اسلامیہ ابوبکر صدیق کریم نگر کے زیر اہتمام اجتماع برائے خواتین

کریم نگر: 2؍جنوری (محمد عبد الحمید قاسمی) مفتی محمد حسیب الرحمن خان قاسمی استاد مدرسہ ہٰذا کی اطلاع کے بموجب مدرسہ اسلامیہ ابوبکر صدیق خان پورہ کریمنگر کے زیر اہتمام چھٹواں عظیم الشان اجتماع برائے خواتین بعنوان فتنوں کے دور میں ایمان کی حفاظت کیسے کریں؟ بمقام این این گیسٹ ‌ہال‌ ( آر آر فنکشن ہال) خان پورہ کریمنگر بتاریخ 5.1.2020 بروز اتوار رکھا گیا ہے جس کی نگرانی حافظ محمد عبد الحکیم صاحب نائب صدر صفا بیت المال کریم نگر فرمائیں اور اس اجتماع کے مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد ارشد علی قاسمی صاحب مدظلہ العالی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا کا خصوصی خطاب ہوگا۔ ان کے علاوہ مقامی مقرر استاد محترم مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب الحسنی مدظلہ العالی نگران مجلس تحفظ ختم نبوت وصدر مجلس العلماء والحفاظ کریم نگر کا خطاب ہوگا اور اس اجتماع کی نظامت مفتی خواجہ غفران الدین اسعدی صاحب خطیب مسجد روحانی فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ اجتماع وقت مقررہ صبح 10.30 شروع ہوجائیگا۔ جمیع اساتذہ نے عامۃ المسلمین سے اپنے خواتین کو بہ پابندی وقت روانہ فرمانے کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×