احوال وطن

مولانا متین الحق اسامہ کانپوری صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش کا انتقال پر ملال

کانپور: 18/جولائی (عصر حاضر) اظہار مکرم قاسمی جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمؤ کانپور کے مطابق انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک کی عظیم شخصیت معروف و مشہور عالم دین صدر جمعیۃ علماء اترپردیش حضرت محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی، قاضی شہر کانپور مختصر علالت کے بعد اس دار فانی کو الوداع کہتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ إنا لللہ واناالیہ راجعون، اللھم اغفر له و ارحمه و ادخله الجنه باری تعالیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کو غریقِ رحمت کرے ۔ درجات کو بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ خصوصاً اہل خانہ، دوست احباب و متعلقین اور جامعہ محمودیہ جاجمؤ کانپور کے اساتذہ و طلباء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قوم و ملت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے (آمین یا رب العالمین)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×