احوال وطن

مجلس تحفظ عقائد اهل السنۃ والجماعۃ کرنول کا عظیم الشان اجلاسِ عام

کرنول: 26؍اکٹوبر (عصر حاضر) مجلس تحفظ عقائد اهل السنۃ والجماعۃ کرنول کا عظیم الشان اجلاسِ عام بعنوان حالاتِ حاضرہ کا حل اسوۂ رسول اکرمﷺ میں موجود ہے بتاریخ 27؍صفر المظفر 1441ھ م 27؍اکٹوبر 2019ء بروزِ اتوار بعد نمازِ عشاء بمقام رائل فنکشن ہال نزد کنگ مارکٹ کرنول منعقد ہوگا۔ اجلاس کی سرپرستی حضرت مولانا زبیر احمد خان صاحب رشادی سرپرست‘ صدارت مولانا مفتی عبد القادر صاحب قاسمی صدر اور زیر نظامت مولوی محمد توصیف سعیدی سکریٹری فرمائیں گے۔ حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ جناب عبد الحفیظ خان صاحب ایم ایل اے کرنول سٹی‘ اور نوجوان عالمِ دین مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ و آندھرا بحیثیت مہمانِ اعزازی شرکت فرمائیں گے۔ اس اجلاس کی اہمیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے احباب سے اپیل ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ملی اتحاد کا ثبوت دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×