مولانا مفتی عبدالرشید شیداء صدیقی کا دعوتی دورۂ کاماریڈی، مختلف پروگراموں سے خطاب فرمائیں گے
کاماریڈی: 3؍فروری (پریس ریلیز) حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور اندرانگر کالونی کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب عروس البلاد ممبئی کے ممتاز بزرگ حضرت مولانا الشاہ منیر احمد صاحب دامت برکاتہم ممبئی کے فرزند ارجمند حضرت مولانا مفتی عبدالرشید شیداء صدیقی صاحب دامت برکاتہم کاماریڈی دعوتی دورہ پر 4 فروری تشریف لائیں گے، اور آپ مختلف پروگرام میں شرکت فرمائیں گے، اس موقع سے ایک اہم تربیتی اجلاس برائے علماء ائمہ حفاظ کرام وخدام دین بتاریخ 3/رجب المرجب 1442ھ مطابق 5 فروری 2022 روز شنبہ صبح 11 تا ظہر مسجد نور مدرسہ مصباح الہدیٰ اندرانگر کالونی کاماریڈی بصدارت نمونۂ اسلاف حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب نقشبندی منعقد ہوگا۔
اجلاس سے مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا مفتی محمد عبدالرشید شیداء صدیقی صاحب دامت برکاتہم ممبئی بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے، علماء ائمہ حفاظ کرام اور ینی دعوتی ذوق رکھنے والے تمام احباب سے بپابندیِ وقت
اس روحانی عرفانی ونورانی تربیتی مجلس میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔
الملتمس: حافظ محمد عبدالواجدعلی خان حلیمی نائب ناظم مدرسہ 9949745451
Aap k urdu fonts kbhi mile hove hote hain ek hi line me