احوال وطن

کاماریڈی میں تحریک انسانیت بچاؤ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیﷺ کا پیغام برائے خواتین

حیدرآباد: 28؍اکتوبر (محمدعقیل) مفتی سیف اللہ صاحب حسینی قاسمی معاون مفتی دارالافتاء والارشاد شرعی پنچایت ضلع کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق علماء و مفتیان کی نمائندہ تحریک تحریک انسانیت بچاؤ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہر کاماریڈی میں بروز اتوار 31/ اکٹوبر 2021 بوقت :ظہر تا عصر بمقام حسن پیالیس فنکشن ہال، جلسہ برائے خواتین بعنوان:
"سیرت النبیﷺ کا پیغام ” "خواتین اسلام کے نام” منعقد کیا جا رہا ہے۔
جسمیں کاماریڈی شہر کے 9 مراکز نسواں سے استفادہ حاصل کرنے والی ڈھائی سو 250سے زائد خواتین کا ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک تعلیمی تربیتی فکری علمی و آگاہی جلسہ رکھاگیاہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سات مہینوں سےان مراکز میں طالبات و خواتین میں دینی شعور بیداری کے لئے قرآن مع تجوید و تصحیح ناظرۂ قرآن مجید مختصر تفسیر قرآن عورتوں سے متعلق حدیث کے منتخب ابواب حیض و نفاس احکام ومسائل مختلف مہینوں کے فضائل و احکام معاشرت معاملات سے متعلق چنندہ کتابیں زیب وزینت کے شرعی احکام وغیرہ ماہر عالمات ومعلمات پڑھارہی ہیں،تاکہ خواتین ارتداد ،فکری بےراہ روی، بے دینی، بے حیایٔ، رسم و رواج ،سے بچے۔
ایمان پر جینے اور مرنے کا جذبہ پیدا ہو۔ الحمد للہ کام کافی حدتک قابو میں آچکا ہے شھر کاماریڈی واطراف واکناف سے اور بہی تقاضے آرہے ہیں اور دیگر محلوں میں عنقریب نۓ چار مراکز نسواں شروع کیے جاںٔیں گے انشاء اللہ۔ sponsersکی ضرورت ہےاہل خیر حضرات سے اس اہم دینی کام میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔
پروگرام کا شیڈول ونظام:
طالبات و خواتین کا سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ ۔وتعلیمی مظاہرہ
نعت’ اور مختلف عناوین پر تقاریر’
تجہیز و تکفین پریکٹیکل’ طریقہ کرسی پر نماز پریکٹیکل طریقہ’ عمرہ فضائل و احکام پریکٹیکل’
اور ایک دلچسپ مکالمہ بعنوان: موجودہ حالات میں خواتین کے لیے دینی تعلیم کی ضرورت
نیز مراکز کی تفصیلی کیفیت و رپورٹ اور آئندہ کے عزائم،
بعد ازاں پوزیشن و نمبرات حاصل کرنے والی طالبات و خواتین میں انعامات کی تقسیم ہوگی۔
جلسہ کے سرپرست حضرت مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ ناظم کھف الایمان ٹرسٹ حیدرآباد ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی حضرت مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی دامت برکاتہم ( ناظم دار العلوم رشیدیہ حیدرآباد ) تشریف لا رہے ہیں ۔
مہمان خصوصی کے بیان اور دعا پر اجلاس کااختتام ہوگا
شہر کاماریڈی کی خواتین سے جلسہ میں علی الوقت شرکت واستفادہ کی گذارش کی جاتی ہے۔
الداعیان :۔ مفتی محمد عرفان زم زم قاسمی صدر تحریک انسانیت بچاؤ فاؤنڈیشن ۔ حافظ الیاس زمزم مفتی عمران وسیم حسینی معاون ناظم مدرسہ اصلاح البنات حافظ عبید الرحمن مولوی قاسم صاحب الحاج مرزا رضی الدین بیگ ناںٔب صدر محمد عمر جنرل سیکریٹری صدیق ٹیلس خازن مزمل موسی عباد اللہ صاحب پرویز بھائیpop نجیب بھائیNRI وکارکنان تحریک ضلع کاماریڈی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×