احوال وطن

مسجد نور کاماریڈی میں مولانا عبدالقوی ناظم ادارہ اشرف العلوم کا خطاب

کاماریڈی: 24؍اکتوبر (پریس ریلیز) مفتی محمد ریحان قاسمی مدرس مدرسہ مصباح الہدیٰ اندرا نگر کالونی کاماریڈی کی دعوت پر حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم 28 اکتوبر 2021 بروز جمعرات مدرسہ مصباح الہدیٰ اندرا نگر کالونی کاماریڈی تشریف لا رہیں ہیں، اس موقع سے علماء، ائمہ، حفاظ، خدام دین ودینی ذوق وشوق رکھنے والے احباب کے لیے  ایک اہم اجلاس بعد نماز مغرب مسجد نور کاماریڈی میں منعقد ہوگا، دینی تعلیم واسلامی تربیت، مدارس دینیہ ومکاتب قرآنیہ کا استحکام وقت کی اہم ترین ضرورت پر حضرت مولانا عبدالقوی صاحب مدظلہ بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے۔ انشاء اللہ، اس جلسہ کی نگرانی خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ ناظم مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی فرمائیں گے، دینی تڑپ وفکر رکھنے والے احباب سے خصوصاً اجلاس میں شرکت کی گذارش حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی معاون ناظم مدرسہ ہذا، وحافظ محمد مجاہد منھاجی مدرس مدرسہ ہذا، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی معلم مدرسہ ہذا کے علاوہ مفتی عمران خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ سعید احمد حلیمی صدر جمعیۃ علماء گاندھاری، حافظ محمد تقی الدین منیری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد مقیم الدین منیری حافظ محمد عبدالحلیم نقشبندی، حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی آفس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد یوسف حلیمی انور، حافظ مشتاق احمد حلیمی نائبین صدور جمعیۃ علماء کاماریڈی ودیگر نے کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ فرمائیں
مفتی ریحان قاسمی_حافظ عبدالواجد علی خان حلیمی
9000683547___9949745451

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×