ریاست و ملک
مدرسہ مصباح الھدیٰ مسجد نور کاماریڈی میں جدید و قدیم طلبہ کے داخلوں کا 2؍جولائی سے آغاز
کاماریڈی: 22؍جون (پریس ریلیز) حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی معاون ناظم کی اطلاع کے مطابق مدرسہ مصباح الھدیٰ مسجدنوراندرانگرکالونی کاماریڈی میں 22 ذیقعدہ 1442 مطابق 3/جولائی 2021 بروز شنبہ جدیدو قدیم طلبہ کے داخلوں کا آغاز عمل میں آرہا ہے مدرسہ ملک کے ممتاز بزرگ عالم دین حضرت مولانا الشاہ منیر احمد صاحب دامت برکاتہم ممبئی کی سرپرستی میں دینی تعلیم و اسلامی تربیت کا مرکزی ادارہ ہے مدرسہ میں تمام تر سہولیات کے ساتھ قرآن مجید ناظرہ قاعدہ دینیات اور حساب کی تعلیم کا نظم ہے۔ حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مدرسہ ہذا نے اپیل کی کہ آپ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل اور حافظ قرآن بنانے کے لیے داخلہ دلوائیں۔ 9032187864