ریاست و ملک

کولکاتہ شہر میں چھایا رہا سناٹا، شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھارت بند کا اثر

کولکاتہ: 29/جنوری (ذرائع) بہوجن کرانتی مورچہ کے تحت بھارت بند پر لگائی گئی آواز کو کولکاتہ کی عوام مے بسر و چشم قبول کیا اور سی اے اے و آین ار سی کے خلاف ہونے والے بھارت بند کا اثر کولکاتہ کے تجارتی مراکز میں خاص طور پر دیکھا گیا ۔ سینٹرل کولکاتہ کے مشہور تجارتی علاقہ زکریہ اسٹریٹ ، نیو مارکیٹ ، رپن اسٹریٹ سمیت بیشتر علاقے احتجاجی طور پر بند میں شامل ہوٸے ۔ سرسوتی پوجا کے لٸے اج بنگال میں سرکاری چھٹی تھی ، جس کی وجہ سے اسکول ، کالج و سرکاری دفاتر بھی بند رہے ۔ شہر میں سناٹا چھاہا رہا ۔ تاہم تجارتی علاقے جہاں چھٹی کے دنوں میں زیادہ بھیڑ ہوتی ہے ، بند کی وجہ سے یہاں بھی سناٹا چھایا رہا ۔ دکانوں میں نو آین ار سی نو سی اےا ے و نو این پی ار کے نعروں کے ساتھ پوسٹر بھی لگاٸے گٸے تھے ۔

بند مں مختلف فرقے کی تجارتی برادری بھی شامل ہوئی ۔ زکریہ اسٹریٹ کے ایک تاجر محمد عالم نے کہا کہ این ار سی اور سی اے اے کے خلاف وہ ہر احتجاج میں شامل ہیں ، بند بھی اسی احتجاج کا حصہ ہے ۔ جبکہ ایک اور تاجر گھنشیام مترا نے کہا کہ سی اے اے کا قانون ملک کو توڑنے کا سبب بنے گا اور وہ ایسے قانون کی حمایت نہیں کرتے ہیں ۔
بند کا اثر مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں بھی نظر آیا ۔ مرشداباد میں سی اے اے و این ار سی کے خلاف ریلی نکال گٸی ۔ سی اے اے حمایتی گروپ کے ساتھ مخالفین کی جھڑپ نے ہنگامی صورتحال اختیار کرلیا ، جسمیں دو شخص کی موت ہوگٸی ۔ بند میں شامل لوگوں نے این آر سی و سی اے اے کے خلاف بند سمیت ہر طرح کے احتجاج میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×