ریاست و ملک

جامع مسجد خانہ پور منڈل میں فقید المثال جلسہ سیرت النبیﷺ

نرمل: 15؍اکتوبر (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ضلع نرمل کے زیر اہتمام جلسہاۓ سیرت النبی ﷺ کی ساتویں کڑی کے طورپر ایک عظیم الشان وفقیدالمثال جلسہ سیرت النبی ﷺ بعنوان شانِ رسالت ﷺ بتاریخ15/اکتوبر بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء بمقام جامع مسجد خانہ پور منڈل زیرِ صدارت حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد بانی و ناظم دارالعلوم صدیقہ خانہ پور زیرِ نگرانی حضرت مولانا شاہد علی مظاہری نائب ناظم دارالعلوم صدیقہ خانہ پور وصدر جمعیۃ علماء خانہ پور منعقد ہوگا، جسمیں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ریاست کے ممتاز ومایۂ ناز عالمِ دین شیریں بیان مقرر حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی استاذ حدیث وفقہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد، تشریف لا رہے ہیں ، نظامت حضرت مولانامحمد عامر حسامی صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء خانہ پور منڈل کی ہوگی انتظامی کمیٹی جامع مسجد خانہ پور منڈل و نوجوانانِ خانہ پور اور ذمہ دارانِ جمعیۃ علماء خانہ پور نے تمام عاشقان رسولﷺ سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔۔۔۔۔ نعمان نجیب قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء نرمل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×