افکار عالم

افغانستان میں نئی حکومت اور کابینہ کی تشکیل مکمل، ذبیح اللہ مجاہد نے کیا ناموں کا اعلان

افغانستان: 7؍ستمبر (ذرائع) طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت اور کابینہ کی تشکیل دے دی ہے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کے عہدے داروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

طالبان کی جانب سے نئی حکومت کا اعلان تو کر دیا گیا ہے تاہم ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ یہ ایک جز وقتی انتظام ہے اور اس کابینہ کے سرپرست طالبان کے امیر ملّا ہبۃ اللہ اخوند زادہ ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فی الوقت شوریٰ اس کے معاملات دیکھے گی اور پھر بعد میں دیکھا جائے گا کہ لوگوں کی اس حکومت میں شرکت و شمولیت کس انداز میں ہو گی۔

نئی افغان حکومت میں سراج حقانی وزیر داخلہ ہوں گے۔ ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات اور ملا امیر خان متفی وزیر خارجہ ہوں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ملا خیر اللہ وزیر اطلاعات، مولوی محمد عبدالحکیم افغان عدلیہ کے وزیر ہوں گے۔ ہدایت اللہ بدری کو وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
ترجمان طالبان کے مطابق ’نئی کابینہ عبوری ہے اور اس میں بعد میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔‘
’فی الحال ہم نے ان وزارتوں کا اعلان کیا ہے جن کی فوری طور پر ضرورت تھی، دیگر وزارتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔‘

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا یہ ایک جز وقتی ہے اور مزید منصوبہ بندی کر کے مکمل حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

فی الوقت طالبان کے امیر ملّا ہبۃ اللہ اخوند زادہ اس کابینہ کے سرپرست ہوں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ وقتی طور پر حکومتی معاملات چلانے کے لیے سیٹ اپ بنایا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فی الوقت شوریٰ اس کے معاملات دیکھے گی اور پھر بعد میں دیکھا جائے گا کہ لوگوں کی اس حکومت میں شرکت و شمولیت کس انداز میں ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×