آئینۂ دکناحوال وطن

دار الانصار ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام اجتماع برائے خواتین

کریم نگر: 27؍اکتوبر (عصرحاضر) حافظ سید رضوان صاحب فلاحی ناظم مدرسہ فیض ابرار کریم نگر کی اطلاع کے مطابق دار الانصار ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی (اجتماع برائے خواتین ) بعنوان _سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اسلام میں خواتین کا کردار بمقام این این گارڈن اشوک نگر بوقت 10بجے دن منعقد کیا جا رہا ہے ۔۔جس میں شہر حیدرآباد سے محترمہ عالمہ فاضلہ بشری عائشہ صاحبہ ۔۔ناظمہ مدرسہ تزکیۃ البنات العزیزیہ حیدرآباد ۔۔۔محترمہ عالمہ فاضلہ امۃ العزیز سعدیہ باجی ۔۔ناظمہ مدرسہ اشرف البنات شاہین نگر حیدرآباد بحیثیت مہمانان خصوصی رہیں گےاور خطاب فرمائیں گے
ان کے علاوہ مقامی مقررین میں محترمہ عالمہ زوجہ مولانا عمر فاروق صاحب ۔محترمہ غوثیہ بیگم صاحبہ۔ڈاکٹر رانا فاطمہ صاحبہ۔ڈاکٹر سردار النساء صاحبہ ۔محترمہ حبیبہ خاتون صاحبہ اپنا اظہار خیال فرمائیں گے ۔۔۔نظامت کے فرائض
محترمہ عالمہ زوجہ جناب حبیب الرحمن خان صاحب انجام دیں گے۔۔۔۔آخر میں صدارتی خطاب و ، دعا حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب ناظم مدرسہ دعوہ اکیڈمی حیدرآباد مخاطب فرمائیں گے ۔۔تمام شرکاء کے لیے ظہرانے کا انتظام رہے گا تمام خواتین سے وقت پر شرکت کی درخواست کی جاتی ہے ۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×