ریاست و ملک

کرناٹک حکومت کا 17؍نومبر سے کالجس بھی کھول دینے کا فیصلہ

بنگلور: 23؍اکتوبر (عصر حاضر) نویں تا بارھویں جماعت کے طلباء کے لیے متعدد اسکولوں کے دروازے کھلنے کے بعد کرناٹک حکومت نے 17 نومبر سے تمام کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر اسوٹھٹھوا نارائن نے میڈیا کو اس بات کی جانکاری دی کہ ڈگری، انجینئرنگ اور ڈپلومہ کالجز کو 17؍نومبر  سے دوبارہ کھول دیا جائے گا لیکن طلباء کو کالج میں حاضر ہونے کے لیے کوئی زبردستی نہیں کی جائے گی کیونکہ ان طلباء کے لیے آن لائن کلاسز کا موقع بھی فراہم کیا گیا ہے۔ طلباء اپنی سہولت کے مطابق کالج آسکتے ہیں۔ نارائن نے مزید کہا کہ جو طلباء کالج آکر کلاس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کو براہ راست اپنے والدین کی اجازت لینی ہوگی۔ ہر طالب علم کو اپنے والد یا والدہ سے کالج آنے کے لیے درخواست لے کر آنا لازمی ہوگا۔ڈی سی ایم نے اس بات کی یقنی دہانی کرائی کہ طلبا کی حفاظت کے لئے ہر طرح کے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بنیادی طور پر ہم ہاسٹل میں رہائش پذیر طلبا کی حفاظت کو ترجیح دیں گے۔ اگر طلبا کے لئے صحت سے متعلق کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو حکومت ان کے سپتال کے اخراجات اٹھائے گی ۔طلبا کی حفاظت کے لئے ہر کالج میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ ضلع سطح پر ٹاسک فورس کی سربراہی ضلعی افسران بھی کریں گے۔ نارائن نے بتایا کہ انتظامیہ اور طلبا کو کالج میں معاشرتی فاصلہ اور کووڈ گائیڈلائن پر عمل کرنا لازمی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×