احوال وطن

مساجد میں پنج وقتہ نمازوں اور قربانی سے متعلق امیر شریعت کرناٹک کی ہدایات

)بنگلور:9 جولائی۱(پریس ریلیزامیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی مہتمم و شیخ الحدیث دار العلوم سبیل الرشاد نے قربانی وپنچ وقتہ نمازوں سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ:

پنج وقتہ نمازیں مساجد میں مکمل احتیاط کے ساتھ تمام تدابیر اختیار کرتے ہوئے ادا کریں ، خاص حالات میں کمیٹیاں غور کرکے فیصلہ کرسکتی ہیں۔
۲) جمعہ میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صرف عربی خطبہ پر اکتفاء کیا جائے ۔ سماجی فاصلے کی رعایت کے ساتھ جتنے لوگ نماز پڑھ سکتے ہوں پڑھ لیں ، باقی احباب مسجد کے باہر کسی ہال میں جمعہ کا نظام بنالیں یا ظہر پڑھ لیں۔
۳) قربانی شعائر اسلام میں سے ہے ۔ قربانی کے تین دنوں (۱۰۔۱۱۔۱۲ ذی الحجہ )میں صاحب نصاب پر قربانی واجب ہے ، ان دنوں میں قربانی کے جانور کا خون بہانے سے افضل کوئی عمل نہیں ۔ قربانی کیے بغیر جانور کی رقم صدقہ کرنا جائز نہیں ہے ، یہ قربانی کا بدل نہیں ہوسکتاالبتہ پوری کوشش کے باوجود قربانی نہ کی جاسکے تو قربانی کے تین دنوں کے بعد جانور کی رقم یا جانور بطورِ صدقہ دیدیں۔ لہٰذا تمام احتیاطی تدابیر اور پاکی صفائی کا مکمل لحاظ رکھتے ہوئے قربانی کرنے کا پورا اہتمام کریں۔
۴) مشترکہ عمومی قربانی کانظام کرنے والوں سے گزارش ہے کہ اس سال وبائی مرض کے پھیل جانے اور مختلف قسم کی بندشوں کی وجہ سے مشترکہ قربانی کا عمومی نظام نہ بنائیں، بہتر ہوگا۔
نوٹ: نماز عید الاضحی سے متعلق انشاء اللہ عنقریب رہبری کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×