احوال وطن

حجاب معاملہ پر کرناٹک ہائی کورٹ 15؍مارچ کو سنائے گی فیصلہ

بنگلور: 14؍مارچ (عصرحاضر) کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کو لے کر جاری تنازعہ پر کرناٹک ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی کورٹ نے 15 مارچ یعنی منگل کے روز اس سلسلے میں فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی کنڑ، اڈوپی اور شیوموگا اضلاع کے کالجوں میں حجاب تنازعہ کا اثر بہت زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے مسلم طالبات کو حجاب پہن کر کلاس یا امتحان میں شامل ہونے سے روکا گیا جس کے بعد کئی طالبات نے ان کے فیصلے پر اعتراض ظاہر کیا اور ان کا مطالبہ ہے کہ انھیں حجاب پہن کر کلاس میں جانے کی اجازت دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×