ریاست و ملک

بھارت میں کورونا کی نئی قسم نے دی دستک، کرناٹک کے دو افراد میں پایا گیا اومیکرون

نئی دہلی: 2؍دسمبر (عصرحاضر) ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کرناٹک کے دو افراد میں اومیکرون پایا گیا ہے ۔ حکومت ہند کی وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون Omicron Case نے بھارت میں بھی اپنی دستک دے دی ہے۔ کرناٹک کے دو افراد میں اومیکرون ویریئنٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکومت ہند کی وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
وزارت نے ڈبلیو ایچ او World Health Organization کے حوالے سے کہا کہ اومیکرون ویریئنٹ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ سے 5 گنا زیادہ خطرناک ہے اور اس کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ یہ 29 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اسے تشویش کے مختلف زمرے میں رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing