احوال وطن

کرناٹک میں نائٹ کرفیو ختم کرنے کی ہدایت جاری

بنگلور: 5؍نومبر (عصرحاضر) حکومت کرناٹک نے جمعہ کے روز ریاست میں رات کے کرفیو کے ضابطے کو واپس لے لیا جو کووڈ-19 کی وجہ سے روزانہ رات 10بجے سے صبح 5بجے تک نافذ رہتا تھا۔

کرناٹک کے پرنسپل سکریٹری پی روی کمار نے ایک سرکیولر جاری کیا جس میں نائٹ کرفیو کو ہٹائے جانے کے ہدایات تھے۔

حکم نامے میں گھوڑوں کی دوڑ کے انعقاد کی بھی اجازت دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تقریبات کے دوران کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کیا جانا چاہیے۔منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریس کورس میں حاضرین کی گنجائش رکھیں اور جن لوگوں نے کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں انہیں ہی ریس کورس میں داخل ہونے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کوویڈ کیسز کی تعداد میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔ حالانکہ ایک طویل عرصے سے عوام کی جانب سے حکومت سے یہ مطالبہ رہا کہ کوویڈ کیسز کی کمی دیکھتے ہوئے نائٹ کرفیو کو ہٹایا جائے کہ اس سے کئی چھوٹے کاروباری پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ تاہم اب نائٹ کرفیو ہٹادیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×